ہوم » نیوز » اسپورٹس

پاکستانی گیند باز حارث رؤف اور محمد عامر نے دی کورونا کو شکست، اب جائیں گے انگلینڈ

پاکستان کرکٹر حارث رؤف اور فاسٹ بولر محمد عامر مسلسل دو کورونا وائرس ٹیسٹ جانچوں میں منفی پائے گئے ہیں۔رؤف رواں ہفتے کے آخر میں پاکستان سے انگلینڈ کے لئے پرواز لیں گے جبکہ انگلینڈ میں موجود عامر ٹیم میں شامل ہوں گے۔

  • UNI
  • Last Updated: Jul 31, 2020 04:08 PM IST
  • Share this:
پاکستانی گیند باز حارث رؤف اور محمد عامر نے دی کورونا کو شکست، اب جائیں گے انگلینڈ
پاکستانی گیند باز حارث رؤف اور محمد عامر نے دی کورونا کو شکست، اب جائیں گے انگلینڈ

لندن: پاکستان کرکٹر حارث رؤف اور فاسٹ بولر محمد عامر مسلسل دو کورونا وائرس ٹیسٹ جانچوں میں منفی پائے گئے ہیں۔رؤف رواں ہفتے کے آخر میں پاکستان سے انگلینڈ کے لئے پرواز لیں گے جبکہ انگلینڈ میں موجود عامر ٹیم میں شامل ہوں گے۔ رؤف نے 20 جولائی تک چھ بار کورونا وائرس کی جانچ کرائی تھی جس میں سے وہ پانچ میں کورونا مثبت پائے گئے تھے۔ ان کا ایک ٹیسٹ منفی آیا لیکن خطوط رہنما کے مطابق ٹیم میں شامل ہونے کے لئے لگاتار دو ٹیسٹ میں منفی آنا لازمی ہے۔ اس پورے عرصے میں ان میں کورونا کی کوئی علامت نہیں ملی۔

حارث رؤف کو لگاتار دو بار کورونا وائرس کے ٹیسٹ منفی ہونے کا انکشاف ہونے کے بعد ان کے انگلینڈ میں ٹیم میں شامل ہونے کا راستہ صاف ہو گیا ہے۔ دونوں ٹیسٹ منفی آنے کے بعد رؤف نے اللہ کا شکر ادا کیا۔ وہ اس ہفتے کے آخر میں پاکستان سے انگلینڈ کے لئے اڑان بھریں گے۔ جمعرات کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کہا کہ عامر قرنطینہ میں لازمی وقت گزارنے کے بعد ٹیم میں شامل ہوگئے ہیں ۔ اس دوران وہ دو بار کورونا وائرس ٹیسٹ میں منفی پائے گئے تھے۔


حارث رؤف کو لگاتار دو بار کورونا وائرس کے ٹیسٹ منفی ہونے کا انکشاف ہونے کے بعد ان کے انگلینڈ میں ٹیم میں شامل ہونے کا راستہ صاف ہو گیا ہے۔
حارث رؤف کو لگاتار دو بار کورونا وائرس کے ٹیسٹ منفی ہونے کا انکشاف ہونے کے بعد ان کے انگلینڈ میں ٹیم میں شامل ہونے کا راستہ صاف ہو گیا ہے۔


پی سی بی نے اپنی ویب سائٹ پر لکھا کہ عامر 24 جولائی کو لاہور سے انگلینڈ روانہ ہوئے تھے اور برطانیہ کی حکومت کے رہنما خطوط کے مطابق وہ پانچ دن تک قرنطینہ میں رہے جس کے دوران انہوں نے دو کورونا ٹیسٹ کرائے تھے۔رؤف کو صرف ٹی ٹونٹی سیریز کے لئے منتخب کیا گیا تھا۔ اگرچہ بعد میں انہوں نے ٹیسٹ کھیلنے کی خواہش کا اظہار کیا لیکن کورونا ٹیسٹ کی وجہ سے ان کے ٹیسٹ کھیلنے کا کوئی امکان نہیں تھا۔ پاکستان نے 5 اگست سے شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ کے لئے 20 رکنی ٹیم کا اعلان کیا ہے جس میں رؤف کی کوئی جگہ نہیں ہے۔ روف 28 اگست سے مانچسٹر میں شروع ہونے والی تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لئے پاکستانی ٹیم میں شامل ہوں گے۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Jul 31, 2020 12:05 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading