உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    CWG 2022: ٹیم انڈیا گولڈ میڈل سے ایک قدم دور، دلچسپ مقابلے میں انگلینڈ کو دی پٹخنی

    CWG 2022: ٹیم انڈیا گولڈ میڈل سے ایک قدم دور، دلچسپ مقابلے میں انگلینڈ کو دی پٹخنی ۔ (AP)

    CWG 2022: ٹیم انڈیا گولڈ میڈل سے ایک قدم دور، دلچسپ مقابلے میں انگلینڈ کو دی پٹخنی ۔ (AP)

    CWG Cricket IND W vs ENG W Semifinal: ہندوستان نے کامن ویلتھ گیمز 2022 میں خواتین کے کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں جگہ بنالی ہے۔ ہندوستان نے سیمی فائنل میں انگلینڈ کو 4 رنز سے شکست دی ۔

    • Share this:
      نئی دہلی : ہندوستان نے کامن ویلتھ گیمز 2022 میں خواتین کے کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں جگہ بنالی ہے۔ ہندوستان نے سیمی فائنل میں انگلینڈ کو 4 رنز سے شکست دی ۔ ہرمن پریت کور کی کپتانی میں ٹیم انڈیا نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 5 وکٹوں کے نقصان پر 164 رنز بنائے۔ جواب میں میزبان انگلینڈ کی ٹیم 6 وکٹوں پر صرف 160 رنز ہی بنا سکی۔ خواتین کرکٹ کو پہلی مرتبہ کامن ویلتھ گیمز میں شامل کیا گیا ہے۔ ایسے میں ٹیم انڈیا اب گولڈ میڈل سے صرف ایک جیت دور ہے ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: کرکٹر بھائی اور بھابھی نے ٹیم کو بنایا ورلڈ چیمپن، چھوٹے بھائی نے CWG 2022 میں مچایا دھمال


      اسمرتی مندھانا کے 32 گیندوں پر تین چھکے اور آٹھ چوکوں کی مدد سے 61 رنز کے علاوہ جمائما روڈریگز کی ناٹ آؤٹ 44 رنز کی شاندار اننگز کی بدولت ہندوستان نے 5 وکٹوں پر 164 رنز کا بڑا اسکور کھڑا کیا ۔ پاور پلے میں مندھانا کی جارحانہ اننگز نے اس اسکور کی بنیاد رکھی جبکہ روڈریگز (سات چوکے) کی 31 گیندوں کی ناٹ آوٹ اننگز نے اس کو آگے بڑھانے میں مدد کی۔ اس دوران مندھانا نے خواتین کرکٹ میں ٹی ٹوینٹی انٹرنیشنل میں تیز ترین نصف سنچری بھی بنائی ، جس کیلئے انہوں نے صرف 23 گیندیں کا سامنا کیا ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: پاکستان ٹیم میں ان پانچ کھلاڑیوں کو ملی جگہ، ہندوستان کو دے چکے ہیں زور کا جھٹکا


      دیپتی شرما نے 20 گیندوں میں 22 رنز بنائے۔ حالانکہ ہندوستان نے پاور پلے کے چھ اوورز میں 64 رنز بنائے تھے، جس کو دیکھ کر لگتا ہے کہ ان کے اسکور میں 15 رنز کم رہ گئے ۔ ہندوستانی اننگز نے پاور پلے کے بعد کے 14 اوورز میں 100 رنز کا اضافہ کیا، کیونکہ ٹیم نے درمیانی اووروں میں لگاتار تین وکٹیں گنوانے کے بعد رفتار کھو دی ۔ روڈریگز اور دیپتی نے چوتھی وکٹ کیلئے 53 رنز کی اہم شراکت داری کی ۔

      خواتین کرکٹ میں مندھانا کے ڈرائیو شاٹس قابل دید ہوتے ہیں۔ جب شیفالی ورما (15 گیندوں میں 17 رنز) بغیر جارحیت کے کھیل رہی ہوں ، تو آنکھوں پر یقین نہیں ہوتا ۔ ان دونوں نے 7.5 اوورز میں 76 رنز کی شراکت داری کی۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: