உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    جب بھی ٹوائلیٹ جاتا ہوں، کوئی پیچھا کرتا ہے، اس کرکٹر نے بتایا پاکستان میں سکیورٹی کا حال

     انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ میں جب بھی ٹوائلٹ جاتا ہوں تو کوئی میرا پیچھا کررہا ہوتا ہے۔ میں نے پہلے کبھی ایسا نہیں کیا ہے، لیکن یہ۔۔۔

    انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ میں جب بھی ٹوائلٹ جاتا ہوں تو کوئی میرا پیچھا کررہا ہوتا ہے۔ میں نے پہلے کبھی ایسا نہیں کیا ہے، لیکن یہ۔۔۔

    انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ میں جب بھی ٹوائلٹ جاتا ہوں تو کوئی میرا پیچھا کررہا ہوتا ہے۔ میں نے پہلے کبھی ایسا نہیں کیا ہے، لیکن یہ۔۔۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi | Mumbai | Hyderabad
    • Share this:
      کراچی میں کھیلے گئے پہلے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں انگلینڈ نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے ہرا کر سات میچوں کی سیریز کا شاندار آغاز کیا۔ حالانکہ دوسرے میچ میں انگلینڈ کو پاکستان کے ہاتھوں 10 وکٹوں سے کراری شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ انگلینڈ 17 سال سے پاکستان میں کھیل رہا ہے۔ ایسے میں کرکٹ شائقین میں جوش و خروش پایا جارہا ہے۔ پی سی بی نے کھلاڑیوں کی حفاظت کو یقینی بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، انگلینڈ کے نوجوان بلے باز ہیری بروک نے میچ کے بعد بورڈ کی کوششوں پر روشنی ڈالی ہے

      پاکستان کے خلاف پہلے میچ میں 25 گیندوں پر 42 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے والے ہیری بروکس نے مزاحیہ انداز میں پاکستان کی سکیورٹی کی حالت بتا دی۔ انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ میں جب بھی ٹوائلٹ جاتا ہوں تو کوئی میرا پیچھا کررہا ہوتا ہے۔ میں نے پہلے کبھی ایسا نہیں کیا ہے ، لیکن یہ اچھا لگتا ہے۔ یہاں بہت محفوظ محسوس ہوتا ہے اور ہم اس سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔"

      فلائٹ میں نماز پر ہنگامہ، کھڑکی پر جڑے لات گھونسے، زبردستی سیٹ پر باندھا، پھر ہوا یہ۔۔۔

      روہت شرما نے صحافی سے کہہ ڈالی ایسی بات، سن کر سب کی نکل پڑی ہنسی: ویڈیو وائرل




      ساتھ ہی انگلینڈ کے اوپنر ایلکس ہیلز نے بھی اسٹیڈیم کے ماحول کی تعریف کی۔ ہیلز تین سال میں پہلی بار انگلینڈ کے لیے کھیل رہے تھے۔ اوپنر پاکستان سپر لیگ میں اپنے دور میں اکثر اس مقام پر کھیلتے تھے۔ انہوں نے کہا، "یہ بہت خاص ہے۔ میں پہلے بھی یہاں کراچی کے ایک کھچا کھچ بھرے اسٹیڈیم میں کھیل چکا ہوں، لیکن یہ کچھ الگ تھا۔ یہ عالمی کرکٹ کے بہترین ماحول میں سے ایک ہے۔ یہ ایک ایسی جگہ ہے جہاں میں نے گزشہ کچھ سالوں میں بہت زیادہ وقت گزارا ہے۔ یہ ایک ایسی جگہ ہے جو میرے لیے بہت معنی رکھتی ہے۔"
      Published by:Sana Naeem
      First published: