ہوم » نیوز » اسپورٹس

عید پر جم کر ڈانس کرتی نظر آئیں حسین جہاں ، محمد سمیع نے ایسے دی مبارکباد

پیر کو عید کے موقع پر حسین جہاں نے اپنے ہی انداز میں فینس کو مبارکباد دی ۔ حسین جہاں ایک گانے پر ڈانس کرتی نظر آئیں ۔

  • Share this:
عید پر جم کر ڈانس کرتی نظر آئیں حسین جہاں ، محمد سمیع نے ایسے دی مبارکباد
عید پر جم کر ڈانس کرتی نظر آئیں حسین جہاں ، محمد سمیع نے ایسے دی مبارکباد

ٹیم انڈیا کے تیز گیند باز محمد سمیع (Mohammed Shami) کی اہلیہ حسین جہاں  (Hasin Jahan) جب سے اپنے شوہر سے تنازع کے بعد الگ ہوئی ہیں ، تبھی سے ان سے کئی لوگ ناراض ہیں اور سوشل میڈیا پر مسلسل انہیں ٹرول کیا جاتا ہے ۔ وہ جب بھی سوشل میڈیا پر کوئی تصویر یا ویڈیو اپ لوڈ کرتی ہیں ، تو لوگ انہیں ٹرول کرنے کا موقع نہیں چھوڑتے ہیں ۔ پیر کو عید کے موقع پر بھی ایسا ہی کیا گیا ۔ کچھ لوگوں نے انہیں ٹرول کرنے کی کوشش کی ہے ۔


پیر کو عید کے موقع پر حسین جہاں نے اپنے ہی انداز میں فینس کو مبارکباد دی ۔ حسین جہاں نے ایک گانے پر ڈانس کیا اور اس گانے کے بول تھے : میری گوری گوری بانہیں ، بانہوں میں آجانا ، اب کیسا گھبرانا ہے اور کیسا شرمانا ۔۔۔۔ ۔ حسین جہاں نے اس ویڈیو میں اپنے چہرے پر ایک کارٹون کیریکٹر کی تصویر بھی لگائی تھی ۔ حسین جہاں کا یہ ویڈیو کچھ لوگوں کو پسند نہیں آیا اور انہوں نے حسین جہاں کو ٹرول کرنے کی کوشش کی ۔ حسین جہاں کے ویڈیو پر کچھ فین نے لکھ دیا : پاگل عورت شرم کرو ۔ ایک فین نے تو ان کے ڈانس پر ہی سوال کھڑا کردیا ۔




 




View this post on Instagram




 

Happy Eid 💃💃#hasinjahan #hasinjahanfam #hasinjahanentertainment #hasinjahanfun #starhasinjahan #mirchihasinjahan 😃😃


A post shared by hasin jahan (@hasinjahanofficial) on





بتادیں کہ رمضان المبارک کے دوران بھی حسین جہاں نے کچھ ویڈیوز پوسٹ کئے تھے ، جس پر لوگوں نے ان کے خلاف فحش تبصرے کئے تھے ۔ لیکن حسین جہاں نے اپنے ہی انداز میں انہیں جواب دیا تھا ۔ اب عید کے موقع پر بھی وہ لوگ حسین جہاں کو ٹرول کرنے سے باز نہیں آرہے ہیں ۔

محمد سمیع نے ایسے دی عید کی مبارکباد

جہاں ایک طرف حسین جہاں نے ڈانس کے ذریعہ عید کی مبارکباد دی تو وہیں ان کے شوہر محمد سمیع نے بھی اپنے فینس کو عید کی مبارکباد دی ۔



محمد سمیع نے اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا عید مبارک ۔ اللہ آپ لوگوں کی بھی خواہشوں اور خوابوں کو پورا کرے ۔
First published: May 25, 2020 09:13 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading