ہوم » نیوز » اسپورٹس

پاکستان نے ہندوستان کو بتایا کرکٹ کھیلنے کے لئےغیرمحفوظ، بی سی سی آئی نے جم کراڑائی دھجیاں

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسانی مانی نے کرکٹ کھیلنے کے لحاظ سے پاکستان سے زیادہ خطرہ ہندوستان میں بتایا تھا۔

  • Share this:
پاکستان نے ہندوستان کو بتایا کرکٹ کھیلنے کے لئےغیرمحفوظ، بی سی سی آئی نے جم کراڑائی دھجیاں
ہندوستان نے سرحد پر کشیدگی کے سبب پاکستان سےکرکٹ کھیلنے پرروک لگا رکھی ہے۔ فائل فوٹو

نئی دہلی: کرکٹ کے میدان پرہندوستان اورپاکستان کا حریف ہونا کسی سے پوشیدہ نہیں ہے۔ موجودہ وقت میں کشیدہ تعلقات کےسبب ہندوستان نے پاکستان کےساتھ دوطرفہ کرکٹ تعلقات ختم کررکھے ہیں۔ اس درمیان پاکستان کرکٹ بوڈ کے چیئرمین احسان مانی نےایک بارپھربے ہودہ بیان دیا ہے۔ احسان مانی نےکہا ہےکہ کرکٹ کھیلنےکےلئے پاکستان سے زیادہ غیر محفوظ ہندوستان ہے۔ بی سی سی آئی نے بھی پاکستان کرکٹ بورڈ کےچیئرمین کواسی انداز میں جواب دے کران کی بولتی بند کردی ہے۔


دراصل، سری لنکا اورپاکستان کےدرمیان کراچی میں ٹسٹ سیریزختم ہونےکے بعد ہوئی پریس کانفرنس میں احسان مانی نےکہا تھا'، 'ہم نے ثابت کردیا ہے کہ پاکستان محفوظ ہے۔ اگر کوئی یہاں نہیں آرہا ہےتووہ ثابت کرے کہ پاکستان غیرمحفوظ ہے۔ موجودہ وقت میں پاکستان کےمقابلے ہندوستان کرکٹ کھیلنےکے لحاظ سے زیادہ غیرمحفوظ ہے'۔ انہوں نےکہا کہ اب کسی کوپاکستان کی سیکورٹی مسئلے پرکسی کوبھی سوال نہیں اٹھانا چاہئے۔ یہ پاکستان میں ٹسٹ کرکٹ کےدوبارہ اٹھ کھڑے ہونےکےلحاظ سے ٹرننگ پوائنٹ ہے۔


بی سی سی آئی نے کہا ہے کہ احسان مانی پاکستان میں زیادہ وقت گزاریں گے تب انہیں سچائی کا پتہ چلے گا۔ فائل فوٹو


پاکستان میں رہیں تب معلوم ہوں گے وہاں کے حالات

ہندوستان ٹائمس کی رپورٹ کے مطابق، احسان مانی کےتبصرہ کا جواب دیتےہوئے بی سی سی آئی کےخازن ارون دھومل نےکہا، 'ایک ایسا شخص جوبیشتروقت لندن میں رہتا ہے، اس کا ہندوستان میں سیکورٹی کولےکرتبصرہ کرنا صحیح نہیں ہے۔ وہ تو پاکستان میں سیکورٹی پربھی بات کرنےکےلائق نہیں ہیں۔ وہ پاکستان میں مشکل سے ہی رہتے ہیں۔ اگر وہ پاکستان میں زیادہ وقت گزاریں گے، تب انہیں پتہ چلےگا کہ وہاں کے حقیقی حالات کیسے ہیں'۔

پاکستان میں 10 سال بعد کوئی ٹیم ٹسٹ سیریز کھیلنے گئی تھی۔ سری لنکا کو اس سیریز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ فائل فوٹو


دس سال بعد ہوئی تھی پاکستان میں ٹسٹ کرکٹ کی واپسی

سری لنکا کے بعد اب بنگلہ دیش کی ٹیم کوجنوری میں پاکستان کا دورہ کرنا ہے، لیکن ابھی اس دورہ پرتعطل برقرارہے۔ اس پرپاکستان کرکٹ بورڈ کےچیئرمین احسان مانی نےکہا کہ ہم بنگلہ دیش بورڈ کےساتھ بات کررہے ہیں۔ صرف بنگلہ دیش ہی نہیں، بلکہ سبھی ٹیموں کواس بات میں کوئی شک نہیں رہنا چاہئےکہ پاکستان اپنی گھریلوسیریزپاکستان میں ہی منعقد کرے گا۔ مجھے امید ہےکہ بنگلہ دیش کی ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی۔ واضح رہےکہ سری لنکائی ٹیم کےدورہ کےساتھ ہی پاکستان میں 10 سال بعد ٹسٹ کرکٹ کی واپسی ہوئی ہے۔ سال 2009 میں ہوئے دہشت گردانہ حملےکے بعد سے پاکستان میں کوئی ٹیم ٹسٹ کھیلنے نہیں گئی تھی۔
First published: Dec 24, 2019 04:17 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading