مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے جمعرات کو واضح کردیا ہے کہ ابھی تک سوربھ گنگولی کے ساتھ سیاست پر کسی طرح کی بات چیت نہیں ہوئی ہے ۔ نیٹ ورک 18 گروپ کے ایڈیٹر ان چیف راہل جوشی کے ساتھ ایکسکلوزیو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ابھی تک مغربی بنگال میں کس کی قیادت میں الیکشن لڑا جائے گا ، اس کو لے کر کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے ۔ لیکن انہوں نے دعوی کیا کہ مغربی بنگال اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کو دو تہائی اکثریت ملنے جارہی ہے ۔ بتادیں کہ گزشتہ کچھ دنوں سے ایسی خبریں آرہی تھیں ، جن میں سوربھ گنگولی کی امت شاہ سے میٹنگ کو لے کر کئی طرح کے دعوے کئے جارہے تھے ۔
نیٹ ورک 18 سے خاص بات چیت کے دوران امت شاہ نے سوربھ گنگولی سے ملاقات سے وابستہ سوال پر کہا کہ ان کے ساتھ سیاست کی کوئی بات چیت نہیں ہوئی ہے ۔ ابھی تو ایسی کوئی بات نہیں ہوئی ہے ۔ حالانکہ انہوں نے مستقبل میں کیا ہوگا، اس بابت کچھ نہیں کہا ۔ کیا مستقبل میں گنگولی کے ساتھ کوئی بات ہوسکتی ہے ، اس سوال پر امت شاہ نے کہا کہ آگے کچھ بھی ہوسکتا ہے ، آگے بات ہوگی یا نہیں ، اس پر کچھ نہیں کہہ سکتا ، ابھی کو بات چیت نہیں ہوئی ۔

مرکزی وزیر داخلہ نے یہ بھی واضح کردیا کہ مغربی بنگال میں بی جے پی کا چہرہ کون ہوگا یہ ابھی طے نہیں ہے ۔ لیکن عوام نے یہ طے کر لیا ہے کہ ممتا بنرجی حکومت کو ہٹانا ہے ۔ بتادیں کہ بی جے پی بنگال میں حکومت بنانے کیلئے پوری کوشش کررہی ہے ۔ 2016 میں ہوئے اسمبلی انتخابات میں بھی پارٹی نے کافی کوشش کی تھی ، لیکن ممتا بنرجی فاتح بن کر سامنے آئی تھیں ۔
لیکن لوک سبھا الیکشن 2019 میں کامیابی کے بعد بی جے پی کے حوصلے بلند ہیں ۔ پارٹی نے عام انتخابات میں 42 میں سے 18 سیٹیں جیتی تھیں ۔ اس بارے میں امت شاہ نے کہا کہ بنگال میں دو تہائی اکثریت سے بی جے پی کی حکومت بننے جارہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جب میں 20 سیٹ ( لوک سبھا الیکشن ) کہتا تھا تو سوال اٹھتے تھے ، ہم نے 18 سیٹیں جیتیں ۔ کچھ سیٹوں پر چار پانچ ہزار کے فرق سے شکست ہوئی ۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔