ٹیم انڈیا کے کپتان وراٹ کوہلی نے آسٹریلیا دورے پر جانے سے پہلے کئی اہم بیان دئے ہیں۔ 21 نومبر سے آسٹریلیا کے خلاف شروع ہو رہی ٹی 20 سیریز سے پہلے ٹیم انڈیا کے کپتان نے جیت کا پرچم لہرانے کی بات کہی۔ وراٹ کوہلی نے کہا کہ دباؤ انہیں جیت کیلئے سیکھ دیتا ہے۔ ویسے پریس کانفرنس نے ہیڈ کوچ روی شاستری کی بھی جم کر تعریف کی۔ وراٹ کوہلی نے روی شاستری کو دنیا کا سب سے بہترین کوچ میں سے ایک بتایا۔
وراٹ نے کہا ، " روی شاستری مین مینیجمنٹ میں مہر ہیں۔ ان کی وجہ سے کھلاڑی اپنا بیسٹ مظاہرہ کرتے ہیں'۔ وراٹ کوہلی نے اپنی اچھی بلے بازی کا کریڈٹ بھی کوچ روی شاستری کو ہی دیا۔ وراٹ کوہلی نے کہا ، " میں نے روی شاستری کی صلاح پر اپنے کھیل میں کئی تبدیلیاں کی ہیں جس کا مجھے فائدہ ہوا"۔
#WATCH: Virat Kohli and Ravi Shastri address the media in Mumbai before leaving for Australia tour https://t.co/HC7D35yTCz
وراٹ کوہلی نے آسٹریلیا میں اچھے مظاہرے کا دعوی بھی کیا۔ انہوں نے کہا میرے پاس جیت کے علاوہ اور کوئی آپشن نہیں ہے۔ ہماری ٹیم کی فٹنیس غضب ہے اور ہم آسٹریلیا میں اچھا مظاہرہ کرنے کیلئے تیار ہیں۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔