ہوم » نیوز » اسپورٹس

آئی سی سی نے ورلڈ ٹسٹ چمپئن شپ کے پوائنٹ سسٹم میں کی بڑی تبدیلی، ایک میچ جیتنے پر ملیں گے 12 پوائنٹ

عالمی ٹسٹ چمپئن شپ (WTC New Points System) کے دوسرے سیزن میں ایک میچ جیتنے پر 12 پوائنٹ ملیں گے۔ مقابلہ ٹائی ہونے پر دونوں ٹیموں کو 6-6 جبکہ ڈرا ہونے کی صورت میں 4-4 پوائنٹ ملیں گے۔

  • Share this:
آئی سی سی نے ورلڈ ٹسٹ چمپئن شپ کے پوائنٹ سسٹم میں کی بڑی تبدیلی، ایک میچ جیتنے پر ملیں گے 12 پوائنٹ
آئی سی سی نے ورلڈ ٹسٹ چمپئن شپ کے پوائنٹ سسٹم میں کی بڑی تبدیلی، ایک میچ جیتنے پر ملیں گے 12 پوائنٹ

نئی دہلی: انٹرنیشنل کرکٹ کاونسل (آئی سی سی) نے عالمی ٹسٹ چمپئن شپ کے دوسرے سیزن کے لئے پوائنٹ سسٹم میں بڑی تبدیلی کی ہے۔ اب عالمی ٹسٹ چمپئن شپ (WTC New Points System) کے دوسرے سیزن میں ایک میچ جیتنے پر 12 پوائنٹ ملیں گے۔ مقابلہ ٹائی ہونے پر دونوں ٹیموں کو 6-6 جبکہ ڈرا ہونے کی صورت میں 4-4 پوائنٹ ملیں گے۔ ٹیموں نے میچ کھیل کر جو پوائنٹ حاصل کئے ہیں، ان کے فیصد پوائنٹ کی بنیاد پر ٹیموں کی رینکنگ طے ہوگی۔ ڈبلیو ٹی سی کے دوسرے سیزن کی شروعات ہندوستان اور انگلینڈ (India vs England) کے درمیان پانچ میچوں کی ٹسٹ سیریز کے ساتھ ہوگی۔ ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹسٹ میچ 4 اگست کو کھیلا جائے گا۔


اس بار جیتنے والی ٹیم کے پاس جیت کے فیصد پوائنٹ 100 فیصد ہوں گے۔ ٹائی کرنے والی ٹیم 50 فیصد پوائنٹ حاصل کر پائے گی۔ اس کے علاوہ ٹسٹ ڈرا ہونے پر دونوں ٹیموں کو 33.33 فیصد پوائنٹ ملیں گے۔ پہلے ہر سیریز کے مساوی 120 پوائنٹ ہوتے تھے، پھر چاہے دو ٹسٹ کی سیریز ہو یا پانچ ٹسٹ کی سیریز ہو، لیکن اس بار ہر میچ کے مساوی پوائنٹ ہوں گے۔ یعنی دو ٹسٹ میچوں کی سیریز میں 24 پوائنٹ اور پانچ ٹسٹ میچوں کی سیریز میں 60 پوائنٹ ہوں گے۔


 


ورلڈ ٹسٹ چمپئن شپ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم محض 13 ٹسٹ میچ کھیلے گی۔ وہیں انگلینڈ کی ٹیم سب سے زیادہ 21 ٹسٹ کھیلنے والی ہے۔ ہندوستانی ٹیم 19 اور آسٹریلیائی کرکٹ ٹیم 18 ٹسٹ میچ کھیلے گی۔ ویسٹ انڈیز اور سری لنکا کی ٹیمیں بھی 13-13 ٹسٹ میچ کھیلیں گی۔ پاکستان 14 اور بنگلہ دیش 12 ٹسٹ میچ کھیلے گا۔ ورلڈ ٹسٹ سیریز کے ضوابط کے مطابق، ایک ٹیم کو تین گھریلو اور تین غیر ملکی سیریز کھیلنی ہوں گی۔ ہندوستانی ٹیم نیوزی لینڈ، سری لنکا اور آسٹریلیا سے اپنے گھر پر مد مقابل ہوں گی۔ وہیں اسے انگلینڈ، جنوبی افریقہ اور بنگلہ دیش کا بھی دورہ کرنا ہوگا۔

31 مارچ 2023 تک سبھی ٹیموں کو ایک دوسرے کے خلاف مقابلہ کھیلنا ہے۔ پہلے ورلڈ ٹسٹ چمپئن شپ کے فائنل میں نیوزی لینڈ کی ٹیم فاتح بنی۔ ساوتھمپٹن کے میدان پر کیوی ٹیم نے وراٹ کوہلی کی کپتانی والی ہندوستانی ٹیم کو 8 وکٹ سے شکست دی۔ فائنل کا نتیجہ ریزرو ڈے پر نکلا۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Jul 14, 2021 02:27 PM IST