ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کیلئے انعامی رقم کا اعلان، ہندوستان ہارا تو بھی ہوگا مالا مال، پاکستان سے 8 گنا زیادہ ملے گی رقم
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کیلئے انعامی رقم کا اعلان، ہندوستان ہارا تو بھی ہوگا مالا مال، پاکستان سے 8 گنا زیادہ ملے گی رقم (AP)
WTC Final Prize Money: ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل 7 جون سے ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان انگلینڈ کے اوول گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔ آئی سی سی نے اس بڑے میچ کی انعامی رقم کا اعلان کر دیا ہے۔
نئی دہلی : ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل 7 جون سے ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان انگلینڈ کے اوول گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔ آئی سی سی نے اس بڑے میچ کی انعامی رقم کا اعلان کر دیا ہے۔ ڈبلیو ٹی سی کا فائنل جیتنے والی ٹیم کو 1.6 ملین ڈالر (تقریباً 13.21 کروڑ روپے) ملیں گے۔ وہیں رنر اپ کو 8 لاکھ ڈالر (تقریباً 6.6 کروڑ روپے) ملیں گے۔
وہیں ٹورنامنٹ کی کل انعامی رقم پچھلے سائیکل (2019-21) کے برابر 3.8 ملین ڈالر (تقریباً 31.39 کروڑ روپے) رہے گی۔ بتادیں کہ ڈبلیو ٹی سی فائنل 7 سے 11 جون تک کھیلا جائے گا اور 12 جون کو ریزرو ڈے ہوگا۔ پاکستان ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے دوسرے سائیکل میں ساتویں نمبر پر رہا اور اسے انعامی رقم کے طور پر 1 لاکھ ڈالر (تقریباً 82 لاکھ روپے) ملیں گے۔ یعنی ٹیم انڈیا کو فائنل میں شکست کے باوجود پاکستان سے 8 گنا زیادہ انعامی رقم ملے گی۔ بتادیں کہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے پہلے سائیکل کا فائنل ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ساؤتھمپٹن میں کھیلا گیا تھا۔ کین ولیمسن کی قیادت میں نیوزی لینڈ نے ہندوستان کو شکست دی تھی اور خطاب جیتنے پر اس کو 1.6 ملین ڈالر (13.21 کروڑ) ملے تھے۔ وہ میچ بارش کی وجہ سے روکا گیا تھا اور چھٹے دن نیوزی لینڈ نے جیت لیا تھا۔ وراٹ کوہلی کی کپتانی والی ٹیم انڈیا کو 8 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
جنوبی افریقہ ڈبلیو ٹی سی کے دوسرے سائیکل میں تیسرے نمبر پر رہا تھا۔ اس کو 4.5 لاکھ ڈالر انعامی رقم کے طور پر ملیں گے۔ وہیں چوتھے نمبر پر رہنے والے انگلینڈ کو 3.5 لاکھ امریکی ڈالر انعام کے طور پر ملیں گے۔ نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے پہلے سری لنکا بھی فائنل کی ریس میں تھا، لیکن کیوی ٹیم سے شکست کے بعد سری لنکا ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے پوائنٹس ٹیبل میں 5ویں نمبر پر آگیا۔ اسے انعامی رقم کے طور پر 2 لاکھ ڈالر (1.65 کروڑ روپے) ملیں گے۔
چھٹے نمبر پر نیوزی لینڈ، ساتویں نمبر پر پاکستان اور آٹھویں نمبر پر موجود ویسٹ انڈیز میں سے ہر ایک کو ایک لاکھ ڈالر انعامی رقم کے طور پر دئے جائیں گے۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔