உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    کووڈ 19 کے نئے ویریئنٹ کے کئی معاملات سامنے آئے تو آئی سی سی نے ICC Women's CWC Qualifier کیا رد

    کووڈ 19 کے نئے ویریئنٹ کے کئی معاملات سامنے آئے تو آئی سی سی نے ICC Women's CWC Qualifier کیا رد ۔ (AFP)

    کووڈ 19 کے نئے ویریئنٹ کے کئی معاملات سامنے آئے تو آئی سی سی نے ICC Women's CWC Qualifier کیا رد ۔ (AFP)

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ہفتہ کے روز ہرارے میں اگلے سال ہونے والے خواتین کے ون ڈے ورلڈ کپ (Women ODI World Cup) کے لیے کوالیفائر کو منسوخ کر دیا۔

    • Share this:
      دبئی : انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ہفتہ کے روز ہرارے میں اگلے سال ہونے والے خواتین کے ون ڈے ورلڈ کپ (Women ODI World Cup)  کے لیے کوالیفائر کو منسوخ کر دیا۔ آئی سی سی نے یہ فیصلہ افریقی خطے میں کووڈ 19 کی ایک نئی شکل (Corona virus new variant) کا پتہ چلنے کے بعد کیا ہے۔ اس کے ساتھ پاکستان، ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش نے رینکنگ کی بنیاد پر کوالیفائی کر لیا ہے۔ جنوبی افریقہ میں کورونا کی ایک نئی قسم کی دریافت نے دنیا بھر میں خوف و ہراس پھیلا دیا ہے ، جس کی وجہ سے کئی افریقی ممالک نے سفری پابندیاں عائد کر دی ہیں۔

      آئی سی سی نے کہا کہ ٹورنامنٹ روکنے کا فیصلہ اس کی اس تشویش کی بنیاد پر کیا گیا ہے کہ اومیکرون ویریئنٹ (Omicron Variant)  میں اضافے کے بعد حصہ لینے والی ٹیمیں کس طرح واپس آئیں گی ۔ یہ فیصلہ نو ٹیموں کے ابتدائی لیگ مرحلے کے ٹورنامنٹ کے دوران کیا گیا تھا ، جس سے نیوزی لینڈ میں ہونے والے ورلڈ کپ 2022 کیلئے آخری تین کوالیفائر کے ساتھ آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کے اگلے راونڈ کیلئے دو اضافی ٹیموں کا فیصلہ ہوتا ہے ۔

      آئی سی سی نے ایک بیان میں کہا کہ اب کوالیفائرز کا فیصلہ ٹیم کی درجہ بندی کی بنیاد پر کیا جائے گا ، جیسا کہ ٹورنامنٹ کھیلنے کی شرطوں میں تذکرہ کیا گیا ہے ۔ اس طرح بنگلہ دیش ، پاکستان اور ویسٹ انڈیز اب نیوزی لینڈ میں ہونے والے ٹورنامنٹ کے لئے کوالیفائی کریں گے ۔ ہفتہ کو تین میں سے دو مقررہ میچوں کا کھیل ( زمبابوے بمقابلہ پاکستان اور امریکہ بنام تھائی لینڈ ) شروع ہوگیا تھا ، لیکن دن کا تیسرا میچ ویسٹ انڈیز اور سری لنکا کے درمیان نہیں کرایا جاسکا ، کیونکہ سری لنکائی ٹیم کے ساتھی ملازمین کا ایک رکن کورونا پازیٹیو پایا گیا تھا ۔

      آئی سی سی ٹورنامنٹ کے سربراہ کرس ٹیٹلے نے کہا کہ ہمیں اس ٹورنامنٹ کے بقیہ میچوں کو منسوخ کرنے پر شدید مایوسی ہوئی ہے ، لیکن اتنے کم وقت میں کئی افریقی ممالک میں سفری پابندی عائد ہونے کی وجہ سے اس بات کا شدید خطرہ تھا کہ ٹیمیں واپس نہیں جا سکیں گی۔ 3 اپریل سے نیوزی لینڈ میں ہونے والے ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرنے والی ٹیمیں آسٹریلیا، انگلینڈ، ہندوستان ، جنوبی افریقہ، نیوزی لینڈ (میزبان)، پاکستان، ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش ہیں۔

      بیان کے مطابق آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کے تیسرے راؤنڈ (2022 سے 2025 تک) میں ٹیموں کی تعداد 8 سے بڑھا کر 10 کر دی گئی ہے ، جس میں آسٹریلیا، انگلینڈ، ہندوستان، جنوبی افریقہ، نیوزی لینڈ، پاکستان، ویسٹ انڈیز، بنگلہ دیش ، سری لنکا اور آئرلینڈ ہوں گے۔
      قومی، بین الاقوامی اور جموں وکشمیر کی تازہ ترین خبروں کےعلاوہ  تعلیم و روزگار اور بزنس کی خبروں کے لیے نیوز18 اردو کو ٹویٹر اور فیس بک پر فالو کریں ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: