ہوم » نیوز » اسپورٹس

بی سی سی آئی کے مکتوب کے بعد ششانک نے دیا بڑا بیان، بولے۔ ٹیم انڈیا کا تحفظ ہماری ترجیح

آئی سی سی کے چیئرمین ششانک منوہر نے صاف کیا ہے کہ اسی سال انگلینڈ میں ہونے والے ورلڈ کپ کے لئے آئی سی سی کی ترجیح تمام ٹیموں اور خاص طور سے ہندوستانی ٹیم کی حفاظت ہوگی۔

  • Share this:
بی سی سی آئی کے مکتوب کے بعد ششانک نے دیا بڑا بیان، بولے۔ ٹیم انڈیا کا تحفظ ہماری ترجیح
ششانک منوہر: فائل فوٹو

جموں و کشمیر کے پلوامہ میں سی آر پی ایف (سی آر پی ایف) کے قافلے پر ہوئے دہشت گردانہ حملے کے بعد ہندوستان۔ پاکستان کے درمیان ہونے والے ورلڈ کپ مقابلے کے بائیکاٹ کی مانگ زور پکڑ رہی ہے۔ اس درمیان خبر یہ بھی ہے کہ بی سی سی آئی نے آئی سی سی کو اپنی تشویش سے آگاہ کردیا ہے۔ اب آئی سی سی کے چیئرمین ششانک منوہر نے صاف کیا ہے کہ اسی سال انگلینڈ میں ہونے والے ورلڈ کپ کے لئے آئی سی سی کی ترجیح تمام ٹیموں اور خاص طور سے ہندوستانی ٹیم کی حفاظت ہوگی۔


اخبار ٹائمس آف انڈیا سے بات کرتے ہوئے منوہر نے کہا کہ ’’ہمیں بی سی سی آئی کا خط ملا ہے۔ حفاظت کا مسئلہ ہمارے لئے ہمیشہ سے ہی ترجیح کا مسئلہ رہا ہے۔ دبئی میں 2 مارچ کو ہونے والی آئی سی سی کی میٹنگ میں بی سی سی آئی کو سیکورٹی کے معاملہ میں تمام معلومات فراہم کرائی جائیں گی۔ اس میٹنگ میں ہم بی سی سی آئی کو سیکورٹی کے ہر انتظام سے واقف کرائیں گے۔ ہر بورڈ کا یہ جاننے کا پورا اختیار ہے‘‘۔


بی سی سی آئی نے آئی سی سی کو لکھے مکتوب میں اس بات کو لے کر تشویش ظاہر کی ہے کہ تیس مئی سے ہونے والے ورلڈ کپ میں ہندوستانی ٹیم کے کھلاڑیوں، افسران اور ان کے مداحوں کی سیکورٹی خطرے میں پڑ سکتی ہے۔


فرسٹ پوسٹ سے ماخوذ
First published: Feb 23, 2019 12:45 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading