ہوم » نیوز » اسپورٹس

ورلڈ کپ کا ایک انتہائی اہم میچ آج ، سیمی فائنل کی دوڑ کیلئے پاکستان سمیت ان تین ٹیموں کی قسمت وابستہ

اس میچ کے بعد نہ صرف ورلڈ کپ کےسیمی فائنل میں پہنچنے والی تیسری ٹیم کا فیصلہ ہوجائے گا بلکہ اس میچ پر بہت حد تک پاکستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے کا بھی انحصار ہے ۔

  • UNI
  • Last Updated: Jul 03, 2019 01:39 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
ورلڈ کپ کا ایک انتہائی اہم میچ آج ، سیمی فائنل کی دوڑ کیلئے پاکستان سمیت ان تین ٹیموں کی قسمت وابستہ
ورلڈ کپ کا ایک انتہائی اہم میچ آج

آئی سی سی ورلڈ کپ میں ایک وقت خطاب کی مضبوط دعویدار مانی جا رہی میزبان انگلینڈ ہندوستان کے خلاف گزشتہ جیت کے بعد واپس ٹریک پر واپس آئی ہے اور بدھ کو سیمی فائنل کا دعوی پکا کرنے کے لیے نیوزی لینڈ سے اہم مقابلے کے لئے میدان میں اترے گی۔ اس میچ کے بعد نہ صرف ورلڈ کپ کےسیمی فائنل میں پہنچنے والی تیسری ٹیم کا فیصلہ ہوجائے گا بلکہ اس میچ پر بہت حد تک پاکستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے کا بھی انحصار ہے ۔


ٹیبل میں سرفہرست چار سے باہر ہوئی انگلینڈ اپنے گزشتہ میچ میں ہندستان کے خلاف 31 رنز کی فتح کے بعد واپس ٹاپ چار میں واپس آئي ہے لیکن اس کے سیمی فائنل میں دعوی پکا کرنے کے لیے ہر حال میں اس میچ کو جیتنا ضروری ہے ۔ اب انگلینڈ کے آٹھ میچوں میں 10 پوائنٹس ہیں جبکہ اس سے آگے تیسرے نمبر پر نیوزی لینڈ ہے جس کے آٹھ میچوں میں 11 پوائنٹس ہیں اور اس کی نگاہیں بھی آخری چار میں جگہ پکی کرنے پر لگی ہیں۔


نیوزی لینڈ کے لئے بھی آخری کچھ میچوں میں پوزیشن اتار چڑھاو کی رہی ہے اور وہ اپنے گزشتہ دو میچ ہار کر پہلے مقام سے پھسل کر اب تیسرے نمبر پر آ گئی ہے۔ کیوی ٹیم کو اپنے گزشتہ میچ میں آسٹریلیا سے 86 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ پاکستان نے اسے چھ وکٹ سے شکست دی تھی۔


اگر انگلینڈ کو چیسٹر لی اسٹریٹ میں ہار کا سامنا کرنا پڑا تو اپنا اگلا میچ جیتنے کی صورت میں پاکستان کے چوتھے نمبر پر آنے کا امکان ہے۔ کسی پیچیدہ صورتحال سے بچنے کیلئے انگلینڈ اور نیوزی لینڈ دونوں ہی ٹیمیں جیت کے لیے پورا زور لگائیں گی۔ فی الحال دونوں کی حالت ایک جیسی ہے لیکن ہندستان کے خلاف گزشتہ جیت کے بعد انگلینڈ کا حوصلہ بڑھا ہے۔

انگینڈ ٹیم کے لئے یہ مثبت اشارہ ہے کہ اس کے ا سٹار اوپنر جیسن رائے ہیمسٹرنگ چوٹ سے ٹھیک ہو کر واپس لوٹ آئے ہیں جنہوں نے گزشتہ میچ میں 66 رن کی اہم نصف سنچری اننگز کھیلی اور جانی بيرسٹو کے ساتھ مل کر پہلے وکٹ کے لئے 160 رن کی ساجھےداری کی۔ بيرسٹو نے اس میچ میں 111 رنز کی سنچری بنائی تھی۔
First published: Jul 03, 2019 01:39 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading