ہوم » نیوز » اسپورٹس

ورلڈ کپ 2019 : ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ منسوخ ، جانیں پوائنٹس ٹیبل میں کون کہاں

ہندستان اور نیوزی لیند کے مابین آئی سی سی عالمی کپ مقابلے میں جمعرات کو بارش کی وجہ سے ٹاس میں تاخیر ہو رہی ہے ۔

  • UNI
  • Last Updated: Jun 13, 2019 10:25 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
ورلڈ کپ 2019 : ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ  منسوخ ، جانیں پوائنٹس ٹیبل میں کون کہاں
ورلڈ کپ 2019 : ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ میں بارش کی وجہ سے ٹاس میں تاخیر

ہندستان اور نیوزی لیند کے مابین آئی سی سی عالمی کپ مقابلے میں جمعرات کو  کھیلا جانے والا میچ بارش کی نظر ہوگیا ہے اور اس کو رد کردیا گیا ہے ۔ دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹس ملے ہیں ۔خیال رہے کہ ہندستان اورنیوزی لینڈ کے مابین اس مقابلہ میں بارش ہونے کا اندیشہ کل ہی ظاہر کردیا گیا تھا۔


دنیا کی نمبر دو ٹیم ہندستان نے اپنے پہلے دو مقابلوں میں جنوبی افریقہ اور گزشتہ چیمپئن آسٹریلیا کو شکست دی ہے جبکہ نیوزی لینڈ نے بھی اس ورلڈ کپ میں اب تک کوئی میچ نہیں گنوایا ہے ۔ نیوزی لینڈ نے تین میچ کھیلے تھے اور ان تینوں میں اس کو جیت ملی ۔ پوائنٹس ٹیبل میں نیوزی لینڈ سرفہرست ہے جبکہ ٹیم انڈیا اس ایک پوائنٹس کے ساتھ اب تیسرے نمبر پر پہنچ گئی ہے ۔


ہندستان کے سامنے بائیں ہاتھ کے افتتاحی بلے باز شیکھر دھون کے زخمی ہوجانے سے مسئلہ پیدا ہوگیا ہے۔ شیکھر نے آسٹریلیا کے خلاف گزشتہ میچ میں میچ جیتنے والی سنچری بنائی تھی لیکن اسی دوران انہیں اپنے بائیں ہاتھ کے انگوٹھے پر تیز گیندباز پیٹ کمنس کی گیند پر چوٹ لگ گئی تھی اور لیڈس میں اسکین کرائے جانے پر اس میں فریکچر کا پتہ لگا تھا۔ فی الحال ہندستانی ٹیم انتظامیہ نے شیکھر کے کور کے طورپر نوجوان وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت کو انگلینڈ بلایا ہے۔


شیکھر کے کچھ میچوں کیلئے باہر ہوجانے کے بعد لوکیش راہل کو اوپننگ میں روہت شرما کے جوڑی دار کے طورپر اتارا جاسکتا ہے۔ راہل اب تک دو میچوں میں چوتھے نمبر پر کھیلے تھے جبکہ بنگلہ دیش کے خلاف مشق میچ میں انہوں نے چوتھے نمبر پر ہی سنچری بنائی تھی۔ راہل بنیادی طورپر افتتاحی بلے باز ہیں لیکن روہت اور شکھر کی تجربہ کار جوڑی کے سبب وہ چوتھے نمبر پر ہی آئے تھے۔
First published: Jun 13, 2019 04:37 PM IST