ہوم » نیوز » اسپورٹس

ہیٹ ٹرک لینے کے بعد بھی محمد سمیع کو نہیں ملا مین آف دی میچ ایوارڈ ، جانیں کیا تھی اصل وجہ

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں اپنے پانچویں میچ میں ہندوستان نے افغانستان کو 11 رنوں سے ہرا دیا ۔ ہندوستان کی اس جیت کے ہیرو اس کے گیند باز رہے ، جنہوں نے 224 رن کے چھوٹے اسکور کا بھی کامیابی کے ساتھ دفاع کرلیا ۔

  • Share this:
ہیٹ ٹرک لینے کے بعد بھی محمد سمیع کو نہیں ملا مین آف دی میچ ایوارڈ ، جانیں کیا تھی اصل وجہ
ہیٹ ٹرک لینے کے بعد بھی محمد سمیع کو نہیں ملا مین آف دی میچ ایوارڈ ، جانیں کیا تھی اصل وجہ

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں اپنے پانچویں میچ میں ہندوستان نے افغانستان کو 11 رنوں سے ہرا دیا ۔ ہندوستان کی اس جیت کے ہیرو اس کے گیند باز رہے ، جنہوں نے 224 رن کے چھوٹے اسکور کا بھی کامیابی کے ساتھ دفاع کرلیا ۔ حالانکہ اس میچ میں ایک دلچسپ بات دیکھنے کو ملی ، جس نے سبھی کرکٹ مداحوں کو حیران کردیا ۔


یہ دلچسپ بات مین آف دی میچ ہے ۔ دراصل محمد سمیع نے افغانستان کے خلاف میچ میں ہیٹ ٹرک لی ، اس کے باوجود بھی انہیں مین آف دی میچ نہیں دیا گیا بلکہ یہ ایوارڈ تیز گیند باز جسپریت بمراہ کو دیا گیا ۔ محمد سمیع نے 9.5 اوورس میں 40 رن دے کر چار وکٹ لئے جبکہ بمراہ نے 10 اوورس میں 39 رن دے کر دو وکٹ لئے ۔


اس وجہ سے بمراہ کو ملا ایوارڈ


محمد سمیع نے بھلے ہی ہیٹ ٹرک سمیت 4 وکٹیں لی ہوں ، لیکن اس میچ کا رخ بمراہ نے ہی پلٹا تھا ۔ ایک وقت پر افغانستان کی ٹیم دو وکٹ پر 106 رن بناکر مضبوط پوزیشن میں پہنچ گئی تھی ۔ تاہم بمراہ نے اپنے دوسرے اسپیل میں آکر افغانستان کو ہلا کر رکھ دیا ۔ بمراہ نے پہلے رحمت شاہ کو اپنی باونسر کا شکار بنایا ۔ اس کے بعد پھر اسی اوور میں حشمت اللہ شاہدی کو بھی پویلین کی راہ دکھا کر ہندوستان کی میچ میں واپسی کرادی ۔

जसप्रीत बुमराह ने अफगानिस्तान के खिलाफ शानदार गेंदबाजी की

میچ کی بات کریں تو ہندوستان نے ٹاس جیت کر پہلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورس میں 224 رن بنائے ، جس کے جواب میں افغانستان کی ٹیم 49.5 اوورس میں 213 رن بناکر آل آوٹ ہوگئی ۔ اس جیت کے ساتھ ٹیم انڈیا کے پانچ میچوں میں 9 پوائنٹس ہوگئے ہیں اور وہ پوائنٹس ٹیبل میں تیسرے نمبر پر ہے ۔ ورلڈ کپ میں ہندوستان کی یہ پچاسویں جیت تھی ۔
First published: Jun 23, 2019 08:39 AM IST