ورلڈ کپ 2019 : ہندوستان اور پاکستان کا میچ یہاں دیکھ سکتے ہیں لائیو
ہندوستان نے کبھی پاکستان کے خلاف ورلڈ کپ میں میچ نہیں گنوایا ہے ، لیکن چمپئنز ٹرافی میں اسی پاکستانی ٹیم نے ہندوستان کو فائنل میں ہرا کر خطاب جیتا تھا ۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Jun 15, 2019 10:34 PM IST

ورلڈ کپ 2019 : ہندوستان اور پاکستان کا میچ یہاں دیکھ سکتے ہیں لائیو
آئی سی سی ورلڈ کپ 2019 کے 22 ویں میچ میں ہندوستان اور پاکستان کا مقابلہ ہوگا ۔ ہندوستان نے کبھی پاکستان کے خلاف ورلڈ کپ میں میچ نہیں گنوایا ہے ، لیکن چمپئنز ٹرافی میں اسی پاکستانی ٹیم نے ہندوستان کو فائنل میں ہرا کر خطاب جیتا تھا ۔ تاہم ایشیا کپ میں پھر ہندوستان نے پاکستان کو کراری مات دی تھی ۔
مانچسٹر کا موسم ضرور خراب ہے ۔ میچ میں بارش کا خلل پڑا سکتا ہے ، لیکن اس کے رد ہونے کا امکان کم ہی ہے ۔ ہاں میچ 50 سے کم اوورس کا ضرور ہوسکتا ہے ۔ موسم کو دیکھتے ہوئے پاکستان کے گیند باز ہندوستان کو ضرور پریشان کرسکتے ہیں ۔ خاص کر محمد عامر ، وہاب ریاض الگ رنگ میں نظر آرہے ہیں ۔
کہاں دیکھ سکتے ہیں میچ ؟
ہندوستان اور پاکستان کے درمیان میچ کا لائیو ٹیلی کاسٹ اسٹار اسپورٹس نیٹ ورک پر انگریزی اور ہندی میں ہوگا ۔
آن لائن بھی دیکھ سکتے ہیں یہ میچ
ورلڈ کپ 2019 کے سبھی میچوں کی لائیو اسٹریمنگ ہاٹ اسٹار پر ہوتی ہے ، جہاں بھی یہ میچ آن لائن دیکھا جاسکتا ہے ۔
کہاں ہوگا میچ ؟
ہندوستان اور پاکستان کے درمیان یہ میچ مانچسٹر کے اولڈ ٹریفرڈ میدان پر کھیلا جائے گا ۔ یہ میچ ہندوستانی وقت کے مطابق تین بجے شروع ہوگا ۔ ٹاس ڈھائی بجے کیا جائے گا۔