ہوم » نیوز » اسپورٹس

ورلڈ کپ 2019 : پاکستان کے خلاف میچ سے باہر ہوا آسٹریلیا کا یہ بڑا کھلاری ، اب اس کھلاڑی کو ملی جگہ

آسٹریلیا کے آل راونڈر مارکس اسٹونس بدھ کو پاکستان کے خلاف ہونے والے میچ سے باہر ہوگئے ہیں ۔ حالانکہ انہیں ورلڈ کپ سے باہر نہیں کیا گیا ہے ۔

  • Share this:
ورلڈ کپ 2019 : پاکستان کے خلاف میچ سے باہر ہوا آسٹریلیا کا یہ بڑا کھلاری ، اب اس کھلاڑی کو ملی جگہ
دھونی کا کیچ لینا آسٹریلیا کے اس کھلاڑی کو پڑگیا مہنگا

آسٹریلیا کے آل راونڈر مارکس اسٹونس بدھ کو پاکستان کے خلاف ہونے والے میچ سے باہر ہوگئے ہیں ۔ حالانکہ انہیں ورلڈ کپ سے باہر نہیں کیا گیا ہے ۔ ہندوستان کے خلاف اوول میں میچ کے دوران اسٹونس کو سائیڈ اسٹرین ہوگیا تھا ۔ ان کی جگہ ٹیم میں شامل ہونے کیلئے مشیل مارش انگلینڈ کیلئے روانہ ہوگئے ہیں ۔

خیال رہے کہ ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان اتوار کو اوول میں کھیلے گئے میچ کے دوران اسٹونس نے ایم ایس دھونی کا کیچ پکڑا تھا ۔ دھونی نے اسٹونس کی ہی گیند پر سامنے کی طرف ایک زوردار شارٹ کھیلا تھا ، مگر یہ گیند اسٹونس کے ہاتھوں میں چپک گئی تھی اور دھونی 14 گیندوں پر 27 رن بناکر پویلین لوٹ گئے تھے ۔



ورلڈ کپ 2019 کے اس میچ میں ہندوستان نے اسٹریلیا کو 36 رنوں سے ہرادیا تھا ۔ شیکھر دھون کی شاندار سنچری اور کپتان کوہلی اور روہت شرما کی نصف سنچریوں کی بدولت ہندوستان نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورس میں پانچ وکٹ کے نقصان پر 352 رن بنائے تھے ، جس کے جواب میں آسٹریلیا 316 رن ہی بناسکی تھی ۔
First published: Jun 11, 2019 05:07 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading