ہوم » نیوز » اسپورٹس

ہندوستان سے کراری شکست کے بعد پاکستانی ٹیم میں لڑائی ! میدان پر ہی ساتھی کھلاڑیوں سے بھڑ گئے محمد عامر

ہندوستان سے ہار کے بعد محمد عامر کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے ، جس میں وہ ساتھی کھلاڑیوں سے کافی ناراض نظر آرہے ہیں ۔

  • Share this:
ہندوستان سے کراری شکست کے بعد پاکستانی ٹیم میں لڑائی ! میدان پر ہی ساتھی کھلاڑیوں سے بھڑ گئے محمد عامر
ہندوستان سے کراری شکست کے بعد پاکستانی ٹیم میں لڑائی ! ۔

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2019 میں مانچسٹر کے اولڈ ٹریفرڈ میدان پر ہندوستان نے پاکستان کو ڈک ورتھ لوئس کے حساب سے 89 رنوں سے بڑی شکست دی ۔ ہندوستان سے ہار کے بعد محمد عامر کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے ، جس میں وہ ساتھی کھلاڑیوں سے کافی ناراض نظر آرہے ہیں ۔


ورلڈ کپ میں ہندوستان کے خلاف ہار کے بعد پاکستانی ٹیم اپنے مداحوں کے نشانے پر بھی ہے ۔ ہر کرکٹ ایکسپرٹ اور فین سرفراز احمد کی ٹیم پر سوالیہ نشان کھڑے کررہا ہے ۔ ہندوستان سے ہار کا سائیڈ افیکٹ پاکستانی ٹیم میں بھی نظر آنے لگا ہے ۔ خبروں کے مطابق مانچسٹر میں ہار کے بعد پاکستان کھلاڑی بھی ایک دسرے سے بھڑ گئے ۔


ہندوستان اور پاکستان میچ کے بعد سوشل میڈیا پر ایک تصویر کافی وائرل ہورہی ہے ، جس میں پاکستان کے تیز گیند باز دیگر کھلاڑیوں پر غصہ کرتے نظر آہے ہیں ۔ پاکستان کے کرکٹ ایکسپرٹ اور رائٹر ساج صادق نے اپنے ٹویٹر پر ایک تصویر پوسٹ کی ہے ، جس میں محمد عامر پاکستان کے دوسرے کھلاڑیوں سے ناراض نظر آ رہے ہیں ۔ ان کے پاس ہی سرفراز احمد کھڑے ہیں ۔ حالانکہ اس تصویر سے کچھ ایسا ثابت نہیں ہوتا کہ عامر اور دیگر کھلاڑیوں کے درمیان کچھ من مٹاو ہوا ہے ۔




خیال رہے کہ محمد عامر نے ہندوستان کے خلاف ایک مرتبہ پھر اپنی اچھی گیند بازی کا جلوہ دکھایا ۔ عامر نے 10 اوورس میں 47 رن دے کر تین وکٹ لئے ، جس میں وراٹ کوہلی کا وکٹ بھی شامل تھا ۔ عامر نے دھونی اور ہاردک پانڈیا کا بڑا وکٹ بھی جھٹکا ۔
First published: Jun 17, 2019 08:21 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading