دھونی کی وجہ سے مفت میں ہندوستان اور پاکستان کا میچ دیکھا ہے یہ پاکستانی شخص ، 8 سالوں سے ہے ماہی کا فین
مہندر سنگھ دھونی اور کراچی میں پیدا ہوئے محمد بشیر کے درمیان رشتہ 2011 ورلڈ کپ میں ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ہوئے سیمی فائنل سے شروع ہوا تھا ، اس کے بعد سے دونوں ایک دوسرے کا کافی احترام کرتے ہیں ۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Jun 15, 2019 04:41 PM IST

مہندر سنگھ دھونی ۔ فوٹو : اے پی ۔
مہندر سنگھ دھونی اور کراچی میں پیدا ہوئے محمد بشیر کے درمیان رشتہ 2011 ورلڈ کپ میں ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ہوئے سیمی فائنل سے شروع ہوا تھا ، اس کے بعد سے دونوں ایک دوسرے کا کافی احترام کرتے ہیں ۔ جب بھی ہندوستان اور پاکستان کا میچ ہوتا ہے ، تو دھونی ہی ان کی ٹکٹ کا بندوبست کرتے ہیں ۔ امرتبہ بھی ایسا ہی ہوا ہے ۔ بشیر میچ ٹکٹ نہیں ہونے کے باوجود اتوار کو ہونے والے ہندوستان اور پاکستان میچ کیلئے 6000 کلو میٹر کی دوری طے کرکے شکاگو سے مانچسٹر پہنچ گئے ہیں ۔ وہ جانتے ہیں کہ دھونی اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ وہ اولڈ ٹریفرڈ میدان میں میچ دیکھ سکیں ۔
اس 63 سالہ فین کا شکاگو میں ایک ریستوراں ہیں اور ان کے پاس امریکہ کا پاسپورٹ ہے ۔ انہوں نے نیوز ایجنسی پی ٹی آئی سے کہا کہ میں یہاں کل ہی آگیا تھا اور میں نے دیکھا کہ لوگوں نے ایک ٹکٹ کیلئے 800 سے 900 پاونڈ تک خرچ کئے ہیں ۔ شکاگو لوٹنے کی ٹکٹ کا خرچ بھی اتنا ہی ہے ۔ دھونی کا شکریہ کیونکہ مجھے میچ ٹکٹ کیلئے اتنا پریشان نہیں ہونا پڑتا ہے ۔
دھونی سے ساتھی کھلاڑی کبھی کبھی رابطہ نہیں کرپاتے ہیں ، لیکن انہوں نے بشیر کو کبھی مایوس نہیں کیا ہے ۔ بشیر نے کہا کہ میں انہیں فون نہیں کرتا کیونکہ وہ اتنے مصروف رہتے ہیں ، میں پیغامات کے ذریعہ ہی ان سے رابطے میں رہتا ہوں ، میرے یہاں آنے سے پہلے ہی دھونی نے مجھے ٹکٹ کی یقین دہانی کرادی تھی ، وہ انتہائی اچھے انسان ہیں ، انہوں نے موہالی میں 2011 میچ کے بعد میرے لئے جو کیا ہے ، مجھے نہیں لگتا کہ اس کے بارے میں کوئی سوچ بھی سکتا ہے ۔ میں ان کیلئے اس مرتبہ ایک سرپرائز لے کر آیا ہوں ، میں جلد ہی انہیں دوں گا۔
