ہوم » نیوز » اسپورٹس

نیوزی لینڈ کے اس کرکٹر کی بیوی نے بنگلہ دیش کا اڑایا مذاق ، اسٹیڈیم میں ہی کیا بولڈ ڈانس

نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کے درمیان ورلڈ کپ کے میچ میں زبردست ٹکر دیکھنے کو ملی ۔ دلچسپ مقابلے میں نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کو دو وکٹ سے ہراکر ٹورنامنٹ میں اپنی دوسری جیت درج کی ۔

  • Share this:
نیوزی لینڈ کے اس کرکٹر کی بیوی نے بنگلہ دیش کا اڑایا مذاق ، اسٹیڈیم میں ہی کیا بولڈ ڈانس
نیوزی لینڈ کے اس کرکٹر کی بیوی نے بنگلہ دیش کا اڑایا مذاق

نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کے درمیان ورلڈ کپ کے میچ میں زبردست ٹکر دیکھنے کو ملی ۔ دلچسپ مقابلے میں نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کو دو وکٹ سے ہراکر ٹورنامنٹ میں اپنی دوسری جیت درج کی ۔ اس جیت کے ساتھ ہی وہ ٹیبل پوائنٹس میں ٹاپ پر چلا گیا ۔ حالانکہ میچ کے دوران ایک وقت ایسا بھی آیا جب بنگلہ دیش نےشکنجہ کس دیا تھا اور لگ رہا تھا کہ نیوزی لینڈ کے ہاتھ سے میچ نکل جائے گی ، لیکن مچیل سینٹنر اور لاکی پھرگیوسن نے ٹیم کو جیت دلادی۔


جب میچ دلچسپ موڑ پر تھا تب کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ ناظرین بھی سانسیں رک گئی تھیں ۔ میچ دیکھنے کیلئے نیوزی لینڈ کرکٹروں کی بیویاں بھی اسٹیڈیم میں موجود تھیں ۔ اس دوران ایک موقع ایسا بھی جب نیوزی لینڈ کے کرکٹر لاکی کی بیوی ٹیم کو جیت کے قریب دیکھ کر ڈانس کرنے لگ گئیں ۔


یہ واقعہ نیوزی لینڈ کی اننگز کے 47 ویں اوور کا ہے ۔ بنگلہ دیش کے محمد سیف الدین جب اوور لے کر آئے ، تب نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 24 گیندوں میں صرف 10 رن چاہئے تھے اور اس کے پاس تین وکٹ باقی تھے ۔ مچیل سینٹنر اور میٹ ہینری کریز پر موجود تھے ۔ پہلی دو گیندوں پر تین رن بنے ، لیکن تیسری گیند پر میٹ ہینری بولڈ ہوگئے ۔ ایسے میں لگا کہ نیوزی لینڈ میچ ہار جائے گا ۔


ہینری کے بعد پھرگیوسن کریز پر آئے ۔ وہ چوتھی اور پانچویں گیند پر کوئی رن نہیں بناسکے ، لیکن اس کے بعد سیف الدین نے لگاتار دو وائیڈ گیندیں پھینک دیں ۔ ایسے میں پلڑا نیوزی لینڈ کا بھاری ہوگیا ۔ 47 ویں اوور کی آخری دو گیندوں پر پھرگیوسن نے چوکا لگا کر اسکور برابر کردیا اور پھر جیت کیلئے آخری شارٹ سینٹنر نے لگائے ۔


سیف الدین نے جو دوسری وائیڈ گیند ڈالی تھی ، اس نے پھرگیوسن کی بیوی کیٹ ہک کو خوش کردیا ۔ جیسے ہی لگاتار دوسری وائیڈ گیند ہوئی تو ہک ڈانس کرنے لگ گئی ۔ انہوں نے کافی فلمی مووز دکھائے ۔ ان کا ڈانس سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔
First published: Jun 06, 2019 11:29 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading