ہوم » نیوز » اسپورٹس

ورلڈ کپ 2019 : قسمت نے سرفراز احمد کا دیا ساتھ ، کیا پاکستانی ٹیم اب کر پائے گی کوئی کرشمہ ؟

پاکستان نے بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

  • Share this:
ورلڈ کپ 2019 : قسمت نے سرفراز احمد کا دیا ساتھ ، کیا پاکستانی ٹیم اب کر پائے گی کوئی کرشمہ ؟
پاکستانی ٹیم ۔ تصویر۔اے پی ۔

ورلڈ کپ 2019 میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان لیگ میچ کھیلا جارہا ہے ۔ یہ میچ لارڈس کے میدان پر کھیلا جارہا ہے ۔ پاکستان نے اس میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ پاکستان کو سیمی فائنل میں پہنچنے کیلئے اس میچ کو کم سے کم 300 سے زیادہ  رنوں سے جیتنا ہوگا ۔


خیال رہے کہ ویسے دیکھیں تو ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں چار ٹیمیں پہنچ گئی ہیں ۔ ان ٹیموں میں آسٹریلیا ، ہندوستان ، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ شامل ہیں ۔ تاہم اگر پاکستان بنگلہ دیش کو 316 رنوں سے ہرادیتا ہے تو نیوزی لینڈ کو رن ریٹ میں پیچھے چھوڑ کر پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ سکتا ہے ۔ تاہم یہ تقریبا ناممکن نظر آرہا ہے ۔


پاکستانی ٹیم میں اس میچ کو لے کر کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے جبکہ بنگلہ دیش کی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں ۔ ٹاس کے وقت سرفراز نے کہا کہ ہمیں معلوم ہے کہ ہمیں بڑا اسکور کرنا ہوگا ۔ ہمیں بڑے فرق سے جیتنا ہوگا ۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف شکست کافی مایوس کن رہی ، مگر ہم ہائی نوٹ پر اپنی مہم ختم کرنا چاہتے ہیں ۔

First published: Jul 05, 2019 02:46 PM IST
  • India
  • World

India

  • Active Cases

    6,039

     
  • Total Confirmed

    6,761

     
  • Cured/Discharged

    515

     
  • Total DEATHS

    206

     
Data Source: Ministry of Health and Family Welfare, India
Hospitals & Testing centres

World

  • Active Cases

    1,205,144

     
  • Total Confirmed

    1,682,220

    +78,568
  • Cured/Discharged

    375,093

     
  • Total DEATHS

    101,983

    +6,291
Data Source: Johns Hopkins University, U.S. (www.jhu.edu)
Hospitals & Testing centres