ہندوستان کو ہرانے والے پاکستانی کھلاڑی کی لائیو میچ میں بے عزتی ، مانگے گئے 20 روپے کے پکوڑے !۔
ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف شرمناک ہار کے بعد پاکستانی کھلاڑیوں پر چوطرفہ تنقید ہورہی ہے ۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Jun 02, 2019 10:47 PM IST

ہندوستان کو ہرانے والے پاکستانی کھلاڑی کی لائیو میچ میں بے عزتی
پاکستان کے کھلاڑی ان دنوں سابق کرکٹرس اور مداحوں کے نشانے پر ہیں ۔ ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف شرمناک ہار کے بعد پاکستانی کھلاڑیوں پر چوطرفہ تنقید ہورہی ہے ۔ پاکستان کے سلامی بلے باز فخر زمان کو تو فینس نے لائیو میچ میں ہی ٹرول کرڈالا ۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف مقابلے میں فیلڈنگ کررہے فخر زمان کو اسٹیڈیم میں موجود فینس نے پکوڑے لانے کیلئے کہہ دیا ۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہورہی ہے۔
ویسٹ انڈیز کے خلاف فخر زمان فیلڈنگ کررہے تھے ، جس کے بعد فینس نے ان کا نام بلند آواز سے پکارا ۔ فخر نے پیچھے دیکھا تو فینس نے انہیں 20 روپے کے پکوڑے لانے کیلئے کہا ۔ مداحوں کی اس بات پر فخر زمان نے ہاتھ ہلایا اور سبھی لوگ ہنسنے لگے۔
Crowd Banter is undefeated. #CWC19 pic.twitter.com/ixAuwca4OV
— Good Kid Mad World (@mehan_jr) June 2, 2019
خیال رہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلا میچ گنوانے والی پاکستانی ٹیم کا اگلا میچ انگلینڈ کے خلاف ہے۔ یہ میچ پیر کو نوٹنگھم کے ٹرینٹ برج میں کھیلا جائے گا ۔ اسی میدان پر پاکستان کو ویسٹ انڈیز کے خلاف سات وکٹوں سے شکست ملی تھی ۔ اس میچ میں پاکستانی ٹیم صرف 105 رن بناکر آل آوٹ ہوگئی تھی جبکہ یہ میدان بلے بازوں کیلئے جنت مانا جاتا ہے۔ گزشتہ سال انگلینڈ نے اسی میدان پر چھ وکٹ پر 481 رن بناکر ورلڈ ریکارڈ بنایا تھا۔