ہوم » نیوز » اسپورٹس

آسٹریلیا کے خلاف میچ سے قبل پاکستانی کپتان سرفراز احمد کا بڑا دعوی ، جیتنے اپنائیں گے یہ نئی حکمت عملی

آئی سی سی ورلڈ کپ 2019 میں پاکستان کا اگلا مقابلہ آسٹریلیا کے خلاف 12 جون کو ٹاونٹن میں کھیلا جائے گا ۔

  • Share this:
آسٹریلیا کے خلاف میچ سے قبل پاکستانی کپتان سرفراز احمد کا بڑا دعوی ، جیتنے اپنائیں گے یہ نئی حکمت عملی
سرفراز احمد ۔ فوٹو: پی سی بی

آئی سی سی ورلڈ کپ 2019 میں پاکستان کا اگلا مقابلہ آسٹریلیا کے خلاف 12 جون کو ٹاونٹن میں کھیلا جائے گا ۔ تاہم اس سے قبل پاکستانی کپتان سرفراز احمد نے بڑا بیان دیا ہے ۔ سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف فتح سے کھلاڑی پراعتماد ہیں اور آسٹریلیا کے خلاف بھی جارح مزاجی سے کھیلیں گے۔


کپتان سرفراز احمد کے مطابق ہم آسٹریلیا کے خلاف اسی جارح مزاجی سےکھیلیں گے جیسے انگلینڈ کے خلاف کھیلے تھے اور دونوں ٹیموں کے درمیان اچھے مقابلے کی توقع ہے۔ سرفراز احمد نے مزید کہا کہ اسمتھ اور ڈیوڈ وارنر کی واپسی سے آسٹریلیائی ٹیم مضبوط ہوئی ہے تاہم انگلینڈ کو شکست دینے کے بعد پاکستان کے سبھی کھلاڑی پراعتماد ہیں۔


خیال رہے کہ پاکستان اب تک ورلڈکپ 2019 میں اپنے 3 میچ کھیل چکا ہے اور پوائنٹس ٹیبل پر ساتویں نمبر پر ہے ۔  پہلے میچ ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو شرمناک شکست دی تھی ۔ تاہم دوسرے میچ میں پاکستان نے واپسی کرتے ہوئے ایونٹ کی سب سے مضبوط ٹیم انگلینڈ کو ہرادیا تھا جبکہ سری لنکا کے خلاف تیسرا میچ بارش کی نذر ہوگیا ۔

First published: Jun 11, 2019 06:23 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading