ورلڈ کپ 2019 : پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان میچ سے قبل آئی بری خبر ، پاکستانی فینس ہوجائیں گے مایوس
آئی سی سی ورلڈ کپ 2019 میں پاکستان کا اگلا مقابلہ آسٹریلیا کے خلاف 12 جون کو ٹاونٹن میں کھیلا جائے گا ۔ تاہم اس میچ کے بارش سے متاثر رہنے کا امکان ہے ۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Jun 11, 2019 06:26 PM IST

پاکستانی ٹیم ۔ فائل فوٹو
آئی سی سی ورلڈ کپ 2019 میں پاکستان کا اگلا مقابلہ آسٹریلیا کے خلاف 12 جون کو ٹاونٹن میں کھیلا جائے گا ۔ تاہم اس میچ کے بارش سے متاثر رہنے کا امکان ہے ۔ موسمیات کے پنڈتوں کے مطابق 12 جون کو ٹاونٹن میں بارش کا 70 فیصد امکان ہے ۔
غور طلب ہے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان میچ بھی بارش کی نذر ہوگیا تھا اور دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹس دئے گئے تھے ۔ اب آسٹریلیا اور پاکستان کے میچ پر بھی بارش کا خطرہ منڈلا رہا ہے ۔ اگر یہ میچ بھی بارش کی نذر ہوجاتا ہے تو دونوں ٹیموں کو کافی مایوسی ہوگی ۔
یاد رہے کہ پاکستان اب تک ورلڈکپ 2019 میں 3 میچز کھیل چکا ہے، پہلے میچ ویسٹ انڈیز نے گرین شرٹس کو شکست دی تھی ، جس کے بعد پاکستان نے دوسرے میچ میں میگا ایونٹ کی مضبوط ٹیم انگلینڈ کو پٹخنی دی اور پھر سری لنکا کے خلاف تیسرا میچ بارش کے باعث منسوخ ہوا۔