ہوم » نیوز » اسپورٹس

ورلڈ کپ 2019 : آسٹریلیا کے ہاتھوں کیوں ہار گئی پاکستانی ٹیم ، کپتان سرفراز احمد نے بتائی یہ بڑی وجہ

پاکستانی کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ بلے بازناکام رہے اور اس وجہ سے ہم ہار گئے ۔

  • Share this:
ورلڈ کپ 2019 : آسٹریلیا کے ہاتھوں کیوں ہار گئی پاکستانی ٹیم ، کپتان سرفراز احمد نے بتائی یہ بڑی وجہ
پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا ۔ فوٹو : پی سی بی ٹویٹر ۔

آئی سی سی ورلڈ کپ 2019 کے ایک میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 41 رنوں سے شکست دیدی ہے ۔ سلامی بلے باز ڈیوڈ وارنر (107) کی شاندار سنچری اور کپتان رون فنچ (82) کے ساتھ 146 رن کی اوپننگ شراکت داری کی بدولت دفاعی چمپئن آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف 49 اوور میں 307 رن کا اسکور بنا یا ، جس کے جواب میں پاکستان کی پوری ٹیم 45.4 اوورس میں 266 رن بناکر ہی آل آوٹ ہوگئی ۔


میچ کے اختتام کے بعد بات چیت کرتے ہوئے پاکستانی کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ بلے بازناکام رہے اور اس وجہ سے ہم ہار گئے ۔ سرفراز نے مزید کہا کہ ہم نے 15 گیندوں میں تین وکٹیں گنوادیں ۔ تاہم اس موقع پر سرفراز احمد نے حسن علی اور وہاب ریاض کی بلے بازی کی تعریف بھی کی ۔


سرفراز نے کہا کہ ہم نے پہلے 20 اوورس میں بہت زیادہ رن دئے ۔ محمد عامر کے علاوہ کسی اور گیند باز نے اچھی بالنگ نہیں کی ۔ 270-80 رن پار اسکور تھا ۔ سرفراز نے مزید کہا کہ اگر ہمیں میچ جیتنا ہے تو ہمارے ٹاپ چار بلے بازوں کو رن بنانے ہوں گے ۔



خیال رہے کہ اس میچ کی شکست کے بعد اب پاکستان کی مشکلات بڑھ گئیں ہیں ۔ پاکستان فی الحال ٹیبل پوائنٹس پر 8 ویں نمبر پر ہے ۔ چار میچوں میں سے اس نے ایک میچ جیتا ہے جبکہ دو میں شکست ملی ہے ۔ ایک میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا ۔
First published: Jun 12, 2019 11:34 PM IST