ہوم » نیوز » اسپورٹس

پاکستان اور بنگلہ دیش کے میچ کو دیکھنے کیلئے اسٹیڈیم کو نہیں مل رہے ناظرین ، کرنا پڑگیا ایسا فیصلہ ، یہ ہے وجہ

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان آئی سی سی ورلڈ کپ مقابلے کے دوران 250 مقامی اسکولی بچوں کو لارڈز میں میچ دکھایا جائے گا۔

  • Share this:
پاکستان اور بنگلہ دیش کے میچ کو دیکھنے کیلئے اسٹیڈیم کو نہیں مل رہے ناظرین ، کرنا پڑگیا ایسا فیصلہ ، یہ ہے وجہ
پاکستان اور بنگلہ دیش کے میچ کو دیکھنے کیلئے اسٹیڈیم کو نہیں مل رہے ناظرین

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان آئی سی سی ورلڈ کپ مقابلے کے دوران 250 مقامی اسکولی بچوں کو لارڈز میں میچ دکھایا جائے گا۔ ایم سی سی نے یہ فیصلہ اسٹیڈیم میں شائقین کی کمی کو دیکھتے ہوئے کیا ہے۔ ٹورنامنٹ اب اپنے آخری مرحلے میں پہنچ چکا ہے اور ابھی تک صرف 50 فیصد ٹکٹ ہی بکے ہیں۔


اس دوران ایم سی سی کے چیف ایگزیکٹو گائي لیویڈر نے کلب کے اراکین کے میل بھیج کر اس بارے میں جانکاری دی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ عالمی کپ پہلا ایسا ٹورنامنٹ ہے جہاں ایم سی سی کے ارکان کو اپنی رکنیت کے باوجود میچ ٹکٹ کے لئے رقم ادا کرنا پڑ رہی ہے۔ اس سے پہلے لارڈس میں کھیلے گئے گزشتہ تین مقابلوں میں شائقین کی تعداد ٹھیک تھی۔


لیویڈر نے کہاکہ میرے خیال سے بچوں کو میچ دکھانے سے میدان میں ناظرین بھی آئیں گے اور یہ نوجوانوں کے لئے یادگار تجربہ بھی رہے گا۔


خیال رہے کہ انگلینڈ کے ہاتھوں نیوزی لینڈ کی شکست کے بعد پاکستان کی سیمی فائنل تک رسائی تقریبا ناممکن ہوچکی ہے اور ایسے میں اب اس میچ کو لے کر لوگوں کی بھی دلچسپی بہت حد ختم ہوگئی ہے ۔ شاید اسی وجہ سے اس میچ کو دیکھنے کیلئے شائقین بھی پیسہ خرچ کرنا نہیں چاہتے ہیں اور میچ کے ایک دن پہلے تک صرف 50 فیصد ہی ٹکٹیں فروخت ہوئی ہیں ۔

نیوز ایجنسی یو این آئی کے ان پٹ کے ساتھ
First published: Jul 04, 2019 07:35 PM IST