ہوم » نیوز » اسپورٹس

شیکھر دھون کے کوور کے طور پر انگلینڈ جائے گا ٹیم انڈیا کا یہ طوفانی کھلاڑی ، لیکن کرنا پڑے گا تھوڑا انتظار

نوجوان وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت زخمی اوپنر شیکھر دھون کے کور کے طور پر عالمی کپ کی ہندوستانی ٹیم میں شامل ہونے کے لیے انگلینڈ جائیں گے ، لیکن 15 رکنی ٹیم میں جگہ بنانے کے لیے انھیں انتظار کرنا ہوگا۔

  • UNI
  • Last Updated: Jun 12, 2019 08:27 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
شیکھر دھون کے کوور کے طور پر انگلینڈ جائے گا ٹیم انڈیا کا یہ طوفانی کھلاڑی ، لیکن کرنا پڑے گا تھوڑا انتظار
ٹیم انڈیا ۔ فائل فوٹو

نوجوان وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت زخمی اوپنر شیکھر دھون کے کور کے طور پر عالمی کپ کی ہندوستانی ٹیم میں شامل ہونے کے لیے انگلینڈ جائیں گے ، لیکن 15 رکنی ٹیم میں جگہ بنانے کے لیے انھیں انتظار کرنا ہوگا۔  ہندوستان کو عالمی کپ میں تیسرا میچ جمعرات کو ناٹنگھم میں نیوزی لینڈ سے کھیلنا ہے۔ وہ بدھ کو انگلینڈپہنچیں گے۔ لیکن وہ تب تک ٹیم میں شامل نہیں ہوپائیں گے جب تک ٹیم مینیجمنٹ شیکھر کو عالمی کپ سے باہر کرنے کا اعلان نہیں کرتی۔


آئی سی سی کے ضابطے کے مطابق ایک بار کھلاڑی کو باہر کیے جانے کی صورت میں اسے دوبارہ ٹیم میں شامل نہیں کیا جا سکتا ہے جب تک کوئی دوسرا کھلاڑی زخمی نہ ہو جائے۔ پنت ہندوستانی ٹیم کے ساتھ اعلان کیے گئے پانچ آپشنل کھلاڑیوں میں شامل تھے۔


ہندوستان کی گذشتہ چیمپیئن آسٹریلیا کے خلاف شاندار فتح میں سنچری بنانے والے بائیں ہاتھ کے اوپنر شیکھر دھون کے بائیں ہاتھ کے انگوٹھے میں فریکچر ہے لیکن ٹیم نے ابھی تک انھیں عالمی کپ سے باہر نہیں کیا ہے۔ فی الحال شیکھر ٹیم انڈیا کے ساتھ ہیں اور ان کے زخم پر نظر رکھی جائے گی۔


شیکھر دھون اور ریشبھ پنت ۔ فوٹو : اے پی ۔
شیکھر دھون اور ریشبھ پنت ۔ فوٹو : اے پی ۔


شیکھر کے انگوٹھے میں فریکچر کی خبر آتے ہی گذشتہ روز کہا گیا تھا کہ وہ اس زخم کی وجہ سے کم از کم تین ہفتے تک کرکٹ سے دور رہیں گے اور عالمی کپ سے باہر بھی ہو جائیں گے۔ لیکن شام تک یہ بتایا جانے لگا کہ وہ نیوزی لینڈ اور پاکستان کے خلاف آئندہ دو میچ نہیں کھیل پائیں گے ، مگر رات میں یہ خبرآئی کہ شیکھر انگلینڈ میں ہندوستانی ٹیم کے ساتھ رہیں گے اور آخری فیصلہ کرنے سے پہلے ان کے انگوٹھے کے زخم کا طبی جائزہ لیا جائے گا۔
First published: Jun 12, 2019 08:27 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading