ہوم » نیوز » اسپورٹس

ورلڈ کپ 2019 : ہندوستان کے خلاف میچ سے پہلے پاکستانی کپتان سرفراز احمد کا بڑا دعوی ، کہہ ڈالی ایسی بات

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں ابھی تک پاکستان کی کارکردگی کچھ خاص نہیں رہی ہے ۔ ابھی تک ہوئے چار میچوں میں سے پاکستانی ٹیم صرف ایک ہی میچ جیت سکی ہے جبکہ دو میں اس کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔

  • Share this:
ورلڈ کپ 2019 : ہندوستان کے خلاف میچ سے پہلے پاکستانی کپتان سرفراز احمد کا بڑا دعوی ، کہہ ڈالی ایسی بات
ورلڈ کپ 2019 : ہندوستان کے خلاف میچ سے پہلے پاکستانی کپتان سرفراز احمد کا بڑا دعوی ، کہہ ڈالی ایسی بات

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں ابھی تک پاکستان کی کارکردگی کچھ خاص نہیں رہی ہے ۔ ابھی تک ہوئے چار میچوں میں سے پاکستانی ٹیم صرف ایک ہی میچ جیت سکی ہے جبکہ دو میں اس کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔ ایک میچ بارش کی نذر ہوگیا ۔ اس کی وجہ سے پوائنٹس ٹیبل میں پاکستان 8 ویں نمبر پر ہے ۔ اب پاکستان کا اگلا میچ ہندوستان کے خلاف ہونے والا ہے ، جس پر سرفراز احمد نے اپنی پوری توجہ مرکوز کر رکھی ہے ۔


ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ورلڈ کپ کا میچ 16 جون کو کھیلا جائے گا ۔ یہ میچ مانچسٹر میں کھیلا جائے گا ، جس کو لے کر پاکستانی کپتان سرفراز احمد نے بڑا دعوی کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اور ان کی ٹیم ہندوستان کے خلاف میچ جیتنے کیلئے پوری جان لگادیں گے ۔


سرفراز کا کہنا ہے کہ مجھے اپنی ٹیم پر اعتماد ہے، ہم صورتحا ل بدلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، ہر میچ کو فائنل کی طرح کھیلیں گے ۔ کرکٹ میں منصوبوں پر عمل کرنا بہت اہم ہوتا ہے، وہ ٹیم جواپنے منصوبوں پرعمل کرتی ہے وہ میدان مار لیتی ہے ۔


ادھر ہندوستان کی ٹیم نے تین میچوں میں سے کسی بھی شکست نہیں کھائی ہے اور اس کے حوصلے بلند ہے ۔ ہندوستان نے پہلے جنوبی افریقہ اور پھر آسٹریلیا جیسی بڑی ٹیموں کو پٹخنی دی ہے ۔ تاہم نیوزی لینڈ کے خلاف جمعرات کو ہونے والا اس کا میچ بارش کی نظر ہوگیا ۔ پانچ پوائنٹس کے ساتھ ہندوستان پوائنٹس ٹیبل میں فی الحال تیسری پوزیشن پر ہے ۔
First published: Jun 13, 2019 08:53 PM IST