شیکھر دھون کو لے کر آئی بڑی خبر، اس دن ہوگی واپسی ، دنیا کی نمبر ایک ٹیم کے خلاف کھیلیں گے میچ
میڈیکل ٹیم سے ملی جانکاری کے مابق شیکھر دھون انگلینڈ کے خلاف ہونے والے مقابلے میں کھیل سکتے ہیں ۔ ورلڈ کپ میں ہندوستان اور انگلینڈ کا مقابلہ 30 جون کو ہونا ہے ۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Jun 12, 2019 08:13 PM IST

میڈیکل ٹیم سے ملی جانکاری کے مابق شیکھر دھون انگلینڈ کے خلاف ہونے والے مقابلے میں کھیل سکتے ہیں ۔ ورلڈ کپ میں ہندوستان اور انگلینڈ کا مقابلہ 30 جون کو ہونا ہے ۔
آئی سی سی ورلڈ کپ میں اپنے دوسرے میچ کے دوران شیکھر دھون نے سنچری لگائی ، لیکن اس مقابلے کے دوران ان کے انگوٹھے میں چوٹ لگ گئی ۔ اس چوٹ کی وجہ سے وہ نیوزی لینڈ اور پاکستان کے خلاف ہونے والے مقابلہ سے باہر ہوگئے ہیں ۔ حالانکہ اب ان کی چوٹ کو لے کر بڑا اپ ڈیٹ سامنے آیا ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق میڈیکل ٹیم نے جانکاری دی ہے کہ شیکھر دھون جلد سے جلد فٹ ہوجائیں گے ۔ میڈیکل ٹیم نے یہ بھی جانکاری دی ہے کہ دھون کب تک پلیئنگ الیون میں واپسی کرسکتے ہیں ۔
میڈیکل ٹیم سے ملی جانکاری کے مابق شیکھر دھون انگلینڈ کے خلاف ہونے والے مقابلے میں کھیل سکتے ہیں ۔ ورلڈ کپ میں ہندوستان اور انگلینڈ کا مقابلہ 30 جون کو ہونا ہے ۔ ویسے شیکھر دھون افغانستان کے خلاف 22 جون کو ہونے والے میچ تک فٹ ہوجائیں گے ، لیکن انہیں ری کوور کرنے کیلئے مزید وقت دیا جاسکتا ہے ۔ چوٹ کی وجہ سے شیکھر دھون نیوزی لینڈ اور پاکستان کے خلاف میچ نہیں کھیل پائیں گے۔
خیال رہے کہ شیکھر دھون کا باہر ہونا ٹیم انڈیا کیلئے بہت بڑا جھٹکا ہے ۔ دراصل دھون اور روہت کی جوڑی ٹیم انڈیا کو مضبوط شروعات دلاتی ہے اور بائیں ہاتھ کا یہ بلے باز آئی سی سی ٹورنامنٹس میں کچھ الگ ہی رنگ میں نظر آتا ہے ۔ دھون کا ورلڈ کپ میں 53.70 کا اوسط ہے ۔ وہ اس ٹورنامنٹ میں کل 10 میچوں میں 537 رن بناچکے ہیں۔ دھون نے ورلڈ کپ میں تین سنچریاں اور ایک نصف سنچری بنائی ہے۔