ہوم » نیوز » اسپورٹس

ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ میں ہی عمران طاہر نے بنا ڈالا یہ بڑا ورلڈ ریکارڈ ، پھر منایا انوکھا جشن

عمران طاہر ورلڈ کپ کی تاریخ میں پہلا اوور ڈالنے والے پہلے اسپن گیند باز بن گئے ہیں ۔

  • Share this:
ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ میں ہی عمران طاہر نے بنا ڈالا یہ بڑا ورلڈ ریکارڈ ، پھر منایا انوکھا جشن
ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ میں ہی عمران طاہر نے بنا ڈالا یہ بڑا ورلڈ ریکارڈ

جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کے درمیان آئی سی سی ورلڈ کپ 2019 کا پہلا میچ کھیلا جارہا ہے ۔ اس میچ میں انگلینڈ نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے ہوئے مقررہ 50 اوورس میں 8 وکٹ کے نقصان پر 311 رن بنائے ہیں اور جنوبی افریقہ کو جیت کیلئے 312 رنوں کا ہدف دیا ہے ۔


جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا اور انہوں نے ورلڈ کپ 2019 کے پہلے میچ میں گیند بازی کی شروعات عمران طاہر سے کرانے کا فیصلہ کیا ۔ عمران طاہر نے پہلی گیند پھینکتے ہی ایک نیا ورلڈ ریکارڈ بناڈالا ۔ وہ ورلڈ کپ کی تاریخ میں پہلا اوور ڈالنے والے پہلے اسپن گیند باز بن گئے ہیں ۔


یہی نہیں عمران طاہر کپتان فاف ڈوپلیسس کے اس فیصلہ پر کھڑے اترے میچ پہلی اوور کی دوسری گیند پر ہی انگلینڈ کے طوفانی بلے باز جونی بیرسٹو کو پویلین کی راہ دکھادی اور اس کے بعد اپنا ٹریڈ مارک جشن منانا ۔


خیال رہے کہ اس سے پہلے 1992 ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ کے آف اسپنر دیپک پتیل نے آسٹریلیا کے خلاف میچ میں دوسرا اوور پھینکا تھا
First published: May 30, 2019 08:40 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading