ہوم » نیوز » اسپورٹس

ورلڈ کپ 2019 : میچ کے دوران میدان میں داخل ہوگیا ننگا شخص ، پچ پر کیا ڈانس اور دکھائے کرتب

کرکٹ ورلڈ کپ 2019 میں انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ میں ایک ایسا واقعہ پیش آگیا ، جس کی وجہ سے پانچ منٹ تک مقابلہ روک دیا گیا ۔

  • Share this:
ورلڈ کپ 2019 : میچ کے دوران میدان میں داخل ہوگیا ننگا شخص ، پچ پر کیا ڈانس اور دکھائے کرتب
میچ کے دوران میدان میں داخل ہوگیا ننگا شخص

کرکٹ ورلڈ کپ 2019 میں انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ میں ایک ایسا واقعہ پیش آگیا ، جس کی وجہ سے پانچ منٹ تک مقابلہ روک دیا گیا ۔ چیسٹر لی اسٹریٹ کے ریور سائیڈ گراونڈ میں کھیلے گئے اس میچ میں ایک اسٹریکر ( ننگا ) شخص نیوزی لینڈ کی بلے بازی کے دوران میدان میں داخل ہوگیا ۔ میدان میں آنے کے بعد وہ پچ پر گھومنے لگا اور اس نے کئی کرتب بھی دکھائے ۔ یہ واقعہ نیوزی لینڈ کی اننگز کے 34 ویں اوورس میں پیش آیا ۔ وہ شخص چوکا لگنے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے میدان میں داخل ہوگیا اور وہاں کچھ دیر تک موجود رہا ہے ۔


اس شخص نے پچ پر سمرسالٹ کیا ، کچھ دیر میدان پر دوڑ لگائی اور جب سیکورٹی اہلکار میدان میں آئے ، تو اس نے انہیں بھی کافی پریشان کیا ۔ اس دوران نیوزی لینڈ کے بلے باز ٹام لاتھم اور مچیل سینٹنر اور انگلینڈ کے کھلاڑی اسٹریکر کی حرکتوں کو دیکھتے رہے ۔ آخر میں سیکورٹی اسٹاف نے اس شخص کو پکڑا اور پھر اس کو کپڑے پہنائے ۔



خیال رہے کہ اس ورلڈ کپ میں کسی شخص کے میدان میں داخل ہوجانے کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے ۔ کئی میچوں کے دوران ایسا دیکھنے کو مل چکا ہے کہ موقع ملتے ہی لوگ میدان میں داخل ہوجاتے ہیں ۔ پاکستان اور افغانستان کے میچ میں تو کئی لوگ ایک ساتھ داخل ہوگئے تھے اور انہوں نے کھلاڑیوں کے ساتھ دھمکا مکی بھی کی تھی ۔

خیال رہے کہ اس میچ میں میزبان انگلینڈ نے بڑے آرام سے نیوزی لینڈ کو ہرادیا ۔ پہلے بلے بازی کرتے ہوئے انگلینڈ نے جانی بیرسٹو ( 106 ) کی سنچری کی بدولت 8 وکٹ کے نقصان پر 305 رن بنائے ، جس کے جواب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم 186 رن ہی بناسکی ۔
First published: Jul 04, 2019 06:17 PM IST