روایتی حریفوں کے درمیان میچ سے پہلے پاکستان کی جرسی پر نظر آیا وراٹ کوہلی کا نام ، وائرل ہوئی تصویر
ہندوستان کرکٹ اسٹار وراٹ کوہلی نے کرکٹ میں اپنے بلے سے ریکارڈوں کا جو انبار لگایا ہے ، اس کے بعد انہوں نے دنیا بھر میں اپنے فینس بنا لئے ہیں ۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Jun 09, 2019 07:58 PM IST

فوٹو : اے پی ۔
ہندوستان کرکٹ اسٹار وراٹ کوہلی نے کرکٹ میں اپنے بلے سے ریکارڈوں کا جو انبار لگایا ہے ، اس کے بعد انہوں نے دنیا بھر میں اپنے فینس بنا لئے ہیں ۔ ہندوستانی کپتان کی بلے بازی کے دیوانے نہ صرف ہندوستان میں ہی ہیں بلکہ سرحد پار پاکستان میں بھی ہیں ۔ پاکستان میں کوہلی کو لے کر کس طرح کی دیوانگی ہے ، اس کا اندازہ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ایک تصویر سے بخوبی لگایا جاسکتا ہے ۔
ٹویٹر پر کوہلی کے ایک پاکستانی فین کی تصویر کافی وائرل ہورہی ہے ۔ اس تصویر میں یہ فین روڈ پر کوہلی کی 18 نمبر کی جرسی پہن کر بائیک چلاتا نظر آرہا ہے ۔ حالانکہ جرسی کا رنگ نیلا نہیں بلکہ ہرا ہے ۔ آپ کو بتادیں کہ پاکستان کی جرسی کا رنگ ہرا ہے ۔ وراٹ کوہلی اس وقت ون ڈے میں نمبر ون کرکٹر ہیں اور وہیں وہ ریکارڈوں کے معاملہ میں کئی لیجنڈوں کو پیچھے چھوڑ چکے ہیں ۔
وراٹ کوہلی کی کپتانی میں ہی ہندوستانی ٹیم 16 جون کو پاکستان کا سامنے کرے گی ۔ یہ مقابلہ مانچسٹر کے ایمیریٹس اولڈ ٹریفرڈ میں کھلا جارہا ہے ۔ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ورلڈ کپ میں ہونے والے مقابلے کی چرچا کئی مہینوں پہلے سے ہی شروع ہوگئی تھی ۔ 14 فروری 2019 کو پلوامہ میں ہوئے حملہ کے بعد اس مقابلہ کی چرچا مزید تیز ہوگئی تھی ۔
