உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ورلڈ کپ سے پہلے پاکستان کے تیز گیند باز وہاب ریاض کا بڑا بیان ، کہا : صرف یہ ایک کام کرلیا تو ٹرافی ہماری

    ورلڈ کپ سے پہلے پاکستان کے تیز گیند باز وہاب ریاض کا بڑا بیان ، کہا : صرف یہ ایک کام کرلیا تو ٹرافی ہماری

    ورلڈ کپ سے پہلے پاکستان کے تیز گیند باز وہاب ریاض کا بڑا بیان ، کہا : صرف یہ ایک کام کرلیا تو ٹرافی ہماری

    وہاب ریاض نے کہا کہ انگلینڈ میں پاکستان کی ٹیم کیلئے کافی مدد ہے ۔ یہ پاکستانی ٹیم کیلئے تقریبا دوسرا گھر ہے ۔

    • Share this:
      انگلینڈ اینڈ ویلس میں 30 مئی سے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کا آغاز ہوگا ۔ سبھی ٹیمیں انگلینڈ پہنچ چکی ہیں اور وارم اپ میچ کھیل کر اپنی تیاریوں کا جائزہ لے رہی ہیں ۔ پاکستان کی ٹیم تقریبا ایک ماہ سے انگلینڈ میں موجود ہے اور انہوں نے انگلینڈ کے خلاف پانچ ون ڈے میچوں کی سیزیز بھی کھیلی ہے ۔ اس علاوہ پاکستان نے وارم اپ میچ بھی کھیلے ۔ پہلے وارم اپ میچ میں افغانستان کے ہاتھوں اس کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تو وہیں بنگلہ دیش کے خلاف دوسرا وارم اپ میچ بارش کی نذر ہوگیا ۔ ادھر اس میگا ٹورنامنٹ سے پہلے پاکستان کے تیز گیند باز وہاب ریاض نے بڑا بیان دیا ہے ۔

      وہاب ریاض نے کہا کہ انگلینڈ میں پاکستان کی ٹیم کیلئے کافی مدد ہے ۔ یہ پاکستانی ٹیم کیلئے تقریبا دوسرا گھر ہے ۔ وہاب ریاض نے مزید کہا کہ 2009 اور 2017 میں ٹی 20 ورلڈ کپ اور چمپئز ٹرافی میں ملی جیت سے پاکستانی ٹیم کو یہاں کافی مدد ملے گی ۔

      تاہم ساتھ ہی ساتھ وہاب ریاض نے ٹیم کے اپنے ساتھیوں کو ایک مشورہ بھی دیا ۔ انہوں نے کہا کہ اگر ٹیم کو ورلڈ کپ کا خطاب جیتنا ہے تو انہیں فیلڈنگ پر کام کرنا ہوگا ۔ ان کے مطابق فیلڈنگ پر کام کرکے ہی اس میگا ایونٹ پر آپ اثر انداز ہوسکتے ہیں ۔

      خیال رہے کہ تیز گیند باز وہاب ریاض ورلڈ کپ کیلئے پاکستان کے ابتدائی اسکواڈ کا حصہ نہیں تھے ۔ مگر انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں تیز گیند بازوں کی ناقص کارکردگی کے بعد کرکٹ انتظامیہ نے دو بڑی تبدیلیاں کرتے ہوئے محمد عامر اور وہاب ریاض کو ورلڈ کپ اسکواڈ کا حصہ بنایا ۔ اب ان دونوں گیند بازوں سے ٹیم کا کافی امیدیں وابستہ ہوں گی ۔
      First published: