ہوم » نیوز » اسپورٹس

سرفراز اینڈ کمپنی کے ورلڈ کپ سے باہر ہوتے ہی بوکھلایا پاکستان کا یہ سابق کرکٹر ، دے ڈالا ایسا شرمناک بیان

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2019 میں پاکستان کا کھیل تقریبا ختم ہوچکا ہے ، سیمی فائنل میں پہنچنے کی اس کی امیدیں دم توڑ چکی ہیں ۔

  • Share this:
سرفراز اینڈ کمپنی کے ورلڈ کپ سے باہر ہوتے ہی بوکھلایا پاکستان کا یہ سابق کرکٹر ، دے ڈالا ایسا شرمناک بیان
پاکستانی ٹیم ۔ تصویر۔اے پی ۔

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2019 میں پاکستان کا کھیل تقریبا ختم ہوچکا ہے ، سیمی فائنل میں پہنچنے کی اس کی امیدیں دم توڑ چکی ہیں ۔ جمعہ کو پاکستانی ٹیم بنگلہ دیش کے خلاف اپنا آخری لیگ میچ کھیلے گی ، جس کا نتیجہ بھی پاکستان کو سیمی فائنل میں جگہ نہیں دلا پائے گا ۔ حالانکہ اس میچ سے پہلے ہی پاکستان کے ایک سابق کرکٹر محمد یوسف نے شرمناک بیان دیا ہے ۔ محمد یوسف نے پاکستانی چینل جیو نیوز پر کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ بنگلہ دیش کی ٹیم پر بجلی گر جائے ۔


محمد یوسف نے جیو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ سے باہر ہوچکی ہے ۔ 316 رنوں سے جیت حاصل کرنا ایک ناممکن کام ہے ، اگر پاکستانی ٹیم کسی نقلی ٹیم سے بھی میچ کھیلے گی تو بھی اتنی بڑی جیت حاصل نہیں کر پائے گی ۔




محمد یوسف نے مزید کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان ورلڈ کپ سے باہر ہوچکا ہے ، صرف اگر بنگلہ دیش پر بجلی گرجائے اور وہ 10 رن پر آل آوٹ ہوجائے تو ہی پاکستانی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ پائے گی ۔

पाकिस्तानी क्रिकेटर का शर्मनाक बयान- बांग्लादेश की टीम पर बिजली गिर जाए

قابل ذکر ہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان جمعہ کو لارڈس میں میچ ہوگا ، جہاں اس کا ورلڈ کپ سے باہر ہونا تقریبا طے ہے ۔ اس میچ میں پاکستان کے کپتان سرفراز احمد ٹاس ہار گئے اور بنگلہ دیش نے پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا تو ان کی ٹیم ورلڈ کپ سے باہر ہوجائے گی ۔ پاکستان کے سیمی فئانل میں پہنچنے کا صرف ایک ہی راستہ ہے اور وہ پہلے بلے بازی کرتے ہوئے بنگلہ دیش کو 316 رنوں کے بڑے فرق سے مات دینا ہے ۔
First published: Jul 04, 2019 06:00 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading