اپنا ضلع منتخب کریں۔

    ICC Mens T20I Team: وراٹ کوہلی سمیت ہندوستان کے تین کھلاڑیوں کو ملی جگہ، پاکستان سے بھی دو کی انٹری

    ICC Mens T20I Team: وراٹ کوہلی سمیت ہندوستان کے تین کھلاڑیوں کو ملی جگہ، پاکستان سے بھی دو کی انٹری (BCCI)

    ICC Mens T20I Team: وراٹ کوہلی سمیت ہندوستان کے تین کھلاڑیوں کو ملی جگہ، پاکستان سے بھی دو کی انٹری (BCCI)

    ICC Mens T20I Team: آئی سی سی نے سال 2022 کے لئے مردوں کی ٹی ٹوینٹی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ اس میں ٹیم انڈیا کے تین کھلاڑیوں کو جگہ ملی ہے۔ وراٹ کوہلی، سوریہ کمار یادو کے علاوہ آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا کو بھی سال کی بہترین ٹی ٹوینٹی ٹیم میں جگہ ملی ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi | New Delhi
    • Share this:
      نئی دہلی : آئی سی سی نے سال 2022 کے لئے مردوں کی ٹی ٹوینٹی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ اس میں ٹیم انڈیا کے تین کھلاڑیوں کو جگہ ملی ہے۔ وراٹ کوہلی، سوریہ کمار یادو کے علاوہ آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا کو بھی سال کی بہترین ٹی ٹوینٹی ٹیم میں جگہ ملی ہے۔ انگلینڈ کو ورلڈ کپ جتوانے والے جوس بٹلر کو آئی سی سی کی بہترین ٹی ٹوینٹی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے۔ پاکستان کے کپتان بابر اعظم کو اس ٹیم میں جگہ نہیں ملی ہے۔ محمد رضوان اور حارث رؤف پاکستان کے دو ایسے کھلاڑی ہیں، جو اس ٹیم میں شامل ہیں ۔

      ہندوستان کے سب سے زیادہ 3 کھلاڑیوں کو آئی سی سی کی سال کی بہترین ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں جگہ ملی ہے۔ اس کے بعد پاکستان اور انگلینڈ کے 2-2 کھلاڑی شامل ہیں۔ زمبابوے، نیوزی لینڈ، آئرلینڈ اور سری لنکا کا ایک ایک کھلاڑی 11 کی فہرست میں شامل ہے۔

      2022 وراٹ کوہلی کے لئے یادگار سال رہا۔ ایشیا کپ میں انہوں نے دمدار بلے بازی کی تھی۔ ٹی ٹوینٹی فارمیٹ میں منعقد ہونے والے اس ٹورنامنٹ میں کوہلی سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز میں دوسرے نمبر پر تھے۔ انہوں نے 5 میچوں میں 276 رنز بنائے تھے۔ وہیں انہوں نے افغانستان کے خلاف سنچری بنا کر بین الاقوامی کرکٹ میں 3 سال طویل سنچریوں کی خشک سالی کو ختم کیا تھا ۔

      کوہلی نے آسٹریلیا میں کھیلے گئے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں بھی ایشیا کپ کی فارم کو برقرار رکھا تھا۔ انہوں نے میلبورن میں پاکستان کے خلاف افتتاحی میچ میں 82 رنز کی ناٹ آوٹ اننگز کھیلی تھی۔ اس کے علاوہ انہوں نے ٹورنامنٹ میں مزید 3 نصف سنچریاں بنائی تھیں ۔ وہ 296 رنز کے ساتھ ٹورنامنٹ کے ٹاپ اسکورر رہے تھے۔

      یہ بھی پڑھئے: سمیع کو آئی ٹیم انڈیا کے اسٹار تیز گیند باز کی یاد، کہا: ہم انہیں یاد کرتے ہیں، وہ جلد...


      یہ بھی پڑھئے: سرفراز خان پر غصہ ہوئے بی سی سی آئی سلیکٹر، کہا -انہیں اپنی بلے بازی پر کرنا چاہیے فوکس


      وراٹ کوہلی کے علاوہ سوریہ کمار یادو کیلئے بھی سال 2022 بہت اچھا رہا۔ وہ ایک کیلنڈر سال میں 1000 ٹی ٹوینٹی رنز مکمل کرنے والے دوسرے بلے باز بنے تھے۔ وہ 2022 میں ٹی ٹوینٹی میں 1164 رنز کے ساتھ سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی تھے۔ سوریہ کمار نے گزشتہ سال ٹی ٹوینٹی میں دو سنچریاں بنائی تھیں۔ اس کے علاوہ ان کے بلے سے 9 نصف سنچریاں نکلی تھیں۔

      آئی سی سی مینز ٹی ٹوینٹی ٹیم آف دی ایئر

      جوس بٹلر (کپتان اور وکٹ کیپر)، محمد رضوان، وراٹ کوہلی، سوریہ کمار یادو، گلین فلپس، سکندر رضا، ہاردک پانڈیا، سیم کرن، وینندو ہسرنگا، حارث رؤف اور جوش لٹل ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: