ہوم » نیوز » اسپورٹس

آئی سی سی رینکنگ کا اعلان ، ہندوستان کے ان پانچ کھلاڑیوں کو ہوا بڑا فائدہ ، جانیں کون کس نمبر پر

کپتان وراٹ کوہلی اور تیز گیند باز جسپریت بمرا بالترتیب بلے بازوں اور گیند بازوں کی فہرست میں نمبر ون کی پوزیشن پر قبضہ جمائے بیٹھے ہیں ۔

  • Share this:
آئی سی سی رینکنگ کا اعلان ، ہندوستان کے ان پانچ کھلاڑیوں کو ہوا بڑا فائدہ ، جانیں کون کس نمبر پر
ٹیم انڈیا ۔ فائل فوٹو

بین الاقوامی کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) نے ون ڈے رینکنگ کا اعلان کردیا ہے ۔ نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں ہندوستان کی 4-1 سے جیت کے بعد جاری ہوئی اس درجہ بندی میں ٹیم انڈیا دوسرے نمبر پر برقرار ہے ۔ ٹیم انڈیا کے 122 پوائنٹس ہیں اور وہ پہلے نمبر پر قابض انگلینڈ ( 126) سے کچھ ہی پیچھے ہے ۔


وہیں کپتان وراٹ کوہلی اور تیز گیند باز جسپریت بمرا بالترتیب بلے بازوں اور گیند بازوں کی فہرست میں نمبر ون کی پوزیشن پر قبضہ جمائے بیٹھے ہیں ۔ گزشتہ ماہ آسٹریلیا کے خلاف شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی وجہ سے دھونی کو بھی فائدہ ہوا ہے ۔ دھونی کو تین درجہ کا فائدہ ملا ہے اور اب وہ 17 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں ۔


وہیں ہندوستان کے خلاف ون ڈے سیریز میں 12 وکٹ حاصل کرنے والے نیوزی لینڈ کے تیز گیند باز ٹرینٹ بولٹ گیند بازی درجہ بندی میں تیسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں ۔ بولٹ نے چوتھے ون ڈے میں پانچ وکٹ جھٹکے تھے اور نیوزی لینڈ کو 8 وکٹوں سے کامیابی دلانے میں اہم رول ادا کیا تھا ۔


بولٹ جنوری 2016 میں رینکنگ میں ٹاپ پر پہنچ گئے تھے اور ایک مرتبہ پھر اسی راہ پر ہیں ۔ صرف بمرا اور افغانستان کے لیگ اسپینر راشد خان ہی ان سے آگے ہیں ۔ ہندوستان کے لیگ اسپینر چہل کو ایک درجہ کا فائدہ ملا ہے اور وہ پانچویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں ۔ وہیں تیز گیند باز بھونیشور کمار کو 6 رینکنگ کا فائدہ ملا ہے اور وہ 17 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں ۔

کیدار جادھو کو 8 درجہ کا فائدہ ہوا ہے اور وہ 35 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں ۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے کوئنٹن ڈی کاک کو ایک درجہ کا فائدہ ہوا ہے اور وہ آٹھویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں ۔ ہاشم آملہ کو تین درجہ کا فائدہ ہوا ہے اور وہ 13 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں : تاریخی سیریز جیت کے بعد ٹیم کے کپتان پر لگی پابندی ، شین وارن نے آئی سی سی کی سخت تنقید کی

 
First published: Feb 04, 2019 05:17 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading