உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    آصف علی اور فرید احمد پر آئی سی سی کی بڑی کارروائی، سنائی یہ سزا، جانئے پورا معاملہ

    آصف علی اور فرید احمد پر آئی سی سی کی بڑی کارروائی، سنائی یہ سزا، جانئے پورا معاملہ (Screengrab)

    آصف علی اور فرید احمد پر آئی سی سی کی بڑی کارروائی، سنائی یہ سزا، جانئے پورا معاملہ (Screengrab)

    Asif Ali- Fareed Ahmad Fight: آئی سی سی نے پاکستانی بلے باز آصف علی اور افغانستان کے گیند باز فرید احمد کے خلاف بڑی کارروائی کی ہے۔ ایشیا کپ سپر فور کے ایک میچ کے دوران دونوں کھلاڑی میدان میں کھلے عام الجھ گئے تھے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • inter, IndiaDubai
    • Share this:
      دبئی : آئی سی سی نے پاکستانی بلے باز آصف علی اور افغانستان کے گیند باز فرید احمد کے خلاف بڑی کارروائی کی ہے۔ ایشیا کپ سپر فور کے ایک میچ کے دوران دونوں کھلاڑی میدان میں کھلے عام الجھ گئے تھے۔ آئی سی سی نے دونوں کو کوڈ آف کنڈکٹ کے لیول 1 کے جرائم کا قصوروار پایا ہے۔ کرکٹ کی اعلیٰ ترین باڈی آئی سی سی نے آصف علی اور فرید احمد پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ عائد کیا ہے۔ جھڑپ کے بعد آصف علی پر ایشیا کپ سے پابندی لگانے کا مطالبہ کیا جارہا تھا ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: نسیم شاہ نے دو چھکے مار کر بنایا نیا ورلڈ ریکارڈ، کوئی نہیں کرپایا اب تک یہ کام


      آئی سی سی کے بیان کے مطابق آصف علی نے آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کے سیکشن 2.6 کی خلاف ورزی کی، جو بین الاقوامی میچ کے دوران فحش، جارحانہ یا توہین آمیز اشاروں سے متعلق ہے۔ وہیں فرید کو سیکشن ۔۔۔۔۔ کی خلاف ورزی کا قصوروار پایا گیا، جس کا تعلق کسی کھلاڑی، معاون عملے، امپائر، میچ ریفری یا کسی بھی شخص کے ساتھ نامناسب جسمانی رابطہ سے ہے۔

       

      یہ بھی پڑھئے: شعیب اختر نے کہا : اسلئے اللہ نے ایک پٹھان کو دوسرے سے چھکا مرواکر ذلیل کیا، جانئے معاملہ


      دراصل افغانستان بمقابلہ پاکستان میچ کے 19ویں اوور میں پاکستانی بلے باز آصف علی اور افغانستان کے گیندباز فرید احمد کے درمیان نوک جھونک ہوگئی تھی ۔ اس اوور کی چوتھی گیند پر آصف علی نے فرید کو چھکا مارا تھا اور اگلی گیند پر فرید نے آصف کو پویلین کا راستہ دکھا دیا تھا۔ آصف کے آؤٹ ہونے کے بعد فرید نے بلے باز کے سامنے جا کر جارحانہ انداز میں جشن منایا، جس کو دیکھ کر آصف اپنا آپا کھو بیٹھے اور انہوں نے گیند باز پر ہاتھ تک اٹھالیا۔ لیکن امپائر اور افغانستان کے کھلاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر دونوں کو الگ کر دیا۔

      اس میچ میں پاکستان کی ٹیم 130 رنز کے ہدف کا تعاقب کر رہی تھی۔ آصف علی کے آؤٹ ہونے کے بعد نسیم شاہ نے آخری اوور میں لگاتار دو چھکے لگا کر پاکستان کو یادگار جیت دلائی۔ اس جیت کے ساتھ ہی پاکستان کی ٹیم ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچ جب کہ ہندوستانی ٹیم اپنا آخری میچ کھیلنے سے پہلے ہی فائنل کی ریس سے باہر ہوگئی۔ خطابی میچ 11 ستمبر کو پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جائے گا۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: