T20 Rankings:بابراعظم سمیت ان پاکستانی کھلاڑیوں کا دبدبہ، کے ایل راہل ٹاپ 10 بلے بازوں اور گیند بازوں میں واحد ہندوستانی
T20 Rankings:بابراعظم سمیت ان پاکستانی کھلاڑیوں کا دبدبہ، کے ایل راہل ٹاپ 10 بلے بازوں اور گیند بازوں میں واحد ہندوستانی ۔ فائل فوٹو ۔ انٹرنیٹ ۔
ICC T20 Players rankings: ویسٹ انڈیز اور سری لنکا کے خلاف لگاتار دو ٹی 20 سیریز جیتنے کے باوجود ہندوستانی کھلاڑی تازہ ترین آئی سی سی ٹی 20 رینکنگ میں نظر نہیں آرہے ہیں۔ ٹاپ 10 بلے بازوں، گیند بازوں اور آل راؤنڈرز کی فہرست میں کے ایل راہل واحد ہندوستانی کھلاڑی ہیں۔
نئی دہلی : ویسٹ انڈیز اور سری لنکا کے خلاف لگاتار دو ٹی 20 سیریز جیتنے کے باوجود ہندوستانی کھلاڑی تازہ ترین آئی سی سی ٹی 20 رینکنگ میں نظر نہیں آرہے ہیں۔ ٹاپ 10 بلے بازوں، گیند بازوں اور آل راؤنڈرز کی فہرست میں کے ایل راہل واحد ہندوستانی کھلاڑی ہیں۔ کے ایل راہل بلے بازوں کی جاری ٹی ٹوینٹی رینکنگ میں 10 ویں نمبر پر ہیں۔ ان کے کھاتے میں 646 ریٹنگ پوائنٹس ہیں ۔ لیکن ٹاپ 10 گیند بازوں اور آل راؤنڈرز میں ایک بھی ہندوستانی کھلاڑی نہیں ہے ۔ بھونیشور کمار 18 ویں نمبر پر ہندوستان کے سب سے زیادہ رینکنگ والے ٹی ٹوینٹی گیند باز ہیں ۔ وہیں آل راؤنڈر کی فہرست میں کوئی بھی ہندوستانی ٹاپ 20 میں بھی نہیں ہے ۔ بلے بازوں کی رینکنگ میں روہت شرما 14ویں اور وراٹ کوہلی 16ویں نمبر پر ہیں ۔
پاکستان کے بابر اعظم 818 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ ٹی ٹوینٹی کے نمبر ون بلے باز ہیں ۔ انہیں حال ہی میں مارچ کے مہینے کے لیے آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ قرار دیا گیا تھا ۔ جنوبی افریقہ کے ایڈن مارکرم دوسرے نمبر پر اور پاکستان کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان تیسرے نمبر پر ہیں۔ رضوان کو گزشتہ سال ٹی ٹوینٹی پلیئر آف دی ایئر قرار دیا گیا تھا ۔
وہیں پاکستان کے شاہین آفریری بھی ٹی ٹوینٹی کے ٹاپ 10 گیندبازوں کی فہرست میں شامل ہو گئے ہیں۔ انہیں آسٹریلیا کے خلاف واحد ٹی ٹوینٹی میں 2 وکٹیں لینے کا فائدہ ملا ہے اور وہ 4 درجہ اوپر چڑھ کر 10 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔ آفریدی کو گزشتہ سال آئی سی سی مینز کرکٹر آف دی ایئر قرار دیا گیا تھا۔ جنوبی افریقہ کے تبریز شمسی ٹی ٹوینٹی میں نمبر 1 گیند باز ہیں۔ آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ تیسرے اور ایڈم زمپا چوتھے نمبر پر ہیں۔
نمیبیا کے جے جے اسمت ٹاپ 5 آل راؤنڈر میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ یوگنڈا کے خلاف حالیہ میچ میں انہوں نے 35 گیندوں میں 71 رنز بنائے اور 10 رنز کے عوض 6 وکٹیں حاصل کیں۔ اس میں ایک ہیٹ ٹرک بھی شامل تھی۔
ٹیسٹ رینکنگ میں بھی تبدیلی
وہیں جنوبی افریقہ اور بنگلہ دیش کے درمیان سیریز کے اختتام کے بعد ٹیسٹ رینکنگ میں بھی کچھ تبدیلی آئی ہے۔ کیشو مہاراج، جنہوں نے آخری ٹیسٹ میں گیند اور بلے دونوں کے ساتھ شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا اور انہیں پلیئر آف دی میچ کے ساتھ پلیئر آف دی سیریز بھی قرار دیا گیا تھا ، وہ گیند بازوں کی درجہ بندی میں 21 ویں اور آل راؤنڈرز کی فہرست میں 13 ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔