سوریہ کمار یادو نے محمد رضوان کو چھوڑا پیچھے، بنے ٹی ٹوینٹی رینکنگ میں نمبر ون بلے باز
سوریہ کمار یادو نے محمد رضوان کو چھوڑا پیچھے، بنے ٹی ٹوینٹی رینکنگ میں نمبر ون بلے باز
ICC T20 Rankings: ہندوستانی ٹیم کے ہونہار سلامی بلے باز سوریہ کمار یادو آئی سی سی ٹی ٹویٹی رینکنگ میں نمبر ایک پر پہنچ گئے ہیں ۔ سوریہ کمار سے پہلے ٹی ٹوینٹی رینکنگ میں پہلے نمبر پر پاکستان کے وکٹ کیبر بلے باز محمد رضوان قابض تھے ۔
نئی دہلی : ہندوستانی ٹیم کے ہونہار سلامی بلے باز سوریہ کمار یادو آئی سی سی ٹی ٹویٹی رینکنگ میں نمبر ایک پر پہنچ گئے ہیں ۔ سوریہ کمار سے پہلے ٹی ٹوینٹی رینکنگ میں پہلے نمبر پر پاکستان کے وکٹ کیبر بلے باز محمد رضوان قابض تھے، لیکن تازہ رینکنگ کے مطابق سوریہ کمار یادو رضوان کو پیچھے چھوڑتے ہوئے نمبر ون بن گئے ہیں ۔ وہیں رضوان ایک درجہ نیچے کھسک کر دوسرے نمبر پر آگئے ہیں ۔
آئی سی سی کی تازہ ٹی ٹوینٹی رینکنگ میں سوریہ کمار یادو کے 863 پوائنٹس ہیں جبکہ محمد رضوان 842 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں ۔ تیسرے اور چوتھے نمبر پر بالترتیب نیوزی لینڈ کے تجربہ کار سلامی بلے باز ڈیون کانوے اور پاکستان کے کپتان بابر اعظم ہیں ۔ کانوے کے پاس 792 پوائنٹس ہیں جبکہ بابر اعظم کے 780 پوائنٹس ہیں ۔ ٹاپ 10 میں ہندوستان کے تجربہ کار بلے باز وراٹ کوہلی کا بھی نام شامل ہے ۔ وہ 638 پوائنٹس کے ساتھ دسویں نمبر پر ہیں ۔
وہیں گیند بازوں کی فہرست میں افغانستان کے اسٹار اسپنر راشد خان 700 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں ۔ وہیں دوسرے پر سری لنکا کے اسپنر وانندو ہسرنگ 697 پوائنٹس کے ساتھ قابض ہیں ۔ ٹاپ 10 گیند بازوں کی رینکنگ میں ہندوستان کے کسی بھی گیند باز کا نام شامل نہیں ہے ۔
اگر آل راونڈرس کی بات کریں تو بنگلہ دیش کے شکیب الحسن پہلے نمبر پر ہیں ۔ حسن کے پاس 255 ریٹنگ پوائنٹس ہیں ۔ وہیں دوسرے نمبر پر افغانستان کے کپتان محمد نبی کا نام ہے ۔ بنی کے نام 244 پوائنٹس ہیں ۔ آل راونڈر کھلاڑیوں کی لسٹ میں ہندوستانی اسٹار ہاردک پانڈیا تیسرے نمبر پر قابض ہیں ۔ پانڈیا کے نام 182 پوائنٹس ہیں ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔