உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    T20 World Cup: ہندوستان سیمی فائنل میں کرسکتا ہے کوالیفائی ، جانئے پورا حساب کتاب

    T20 World Cup: ہندوستان سیمی فائنل میں کرسکتا ہے کوالیفائی ، جانئے پورا حساب کتاب (AP)

    T20 World Cup: ہندوستان سیمی فائنل میں کرسکتا ہے کوالیفائی ، جانئے پورا حساب کتاب (AP)

    T20 World Cup 2021: سیمی فائنل میں کوالیفائی کرنے کیلئے ہندوستانی ٹیم کو دوسری ٹیموں کے نتائج کی بھی ضرورت ہے ۔ پہلی دو شکست کے بعد بھی ہندوستانی سیمی فائنل میں کوالیفائی کرسکتا ہے ، لیکن کیسے ؟ آئیے جانتے ہیں ۔

    • Share this:
      نئی دہلی : ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے آئی سی سی ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ 2021 میں پہلے دونوں میچ ہارنے کے بعد سیمی فائنل میں پہنچنے کی امیدوں کو کرارا جھٹکا لگا تھا ۔ ہندوستان کو اپنے پہلے میچ میں پاکستان کے ہاتھوں 10 وکٹوں اور دوسرے میچ میں نیوزلینڈ کے ہاتھوں 8 وکٹوں سے ہار کا سامنا کرنا پڑا تھا ، لیکن 'مین ان بلیو' نے اپنے تیسرے میچ میں افغانستان کے خلاف شاندار جیت کے ساتھ اپنی مہم واپس پٹری پر لادی ہے ۔ وراٹ کوہلی اینڈ کمپنی نے افغانستان کو 66 رنوں سے ہراکر ٹورنامنٹ میں اپنی پہلی جیت درج کی ۔

      بڑی جیت حاصل کرکے ہندوستان اپنے رن ریٹ میں -1.609 سے + 0.073 تک کافی بہتری کرنے میں کامیاب رہا ۔ ہندوستان سے ملی اس کراری شکست کے بعد افغانستان کا نیٹ رن ریٹ +3.097 سے کم ہوکر +1.481 ہوگیا ۔ اب ہندوستانی کرکٹ ٹیم کو اسکاٹ لینڈ اور نمیبیا کے خلاف اپنے دو باقی میچ جیتنے ہوں گے ۔ سیمی فائنل میں کوالیفائی کرنے کیلئے ہندوستانی ٹیم کو دوسری ٹیموں کے نتائج کی بھی ضرورت ہے ۔ پہلی دو شکست کے بعد بھی ہندوستانی سیمی فائنل میں کوالیفائی کرسکتا ہے ، لیکن کیسے ؟ آئیے جانتے ہیں :

      ہندوستان کو سیمی فائنل میں جگہ بنانے کی کوئی امید رکھنے کیلئے نیوزی لینڈ کو نمیبیا یا افغانستان سے ہارنے کی ضرورت ہوگی ۔ اگر نیوزی لینڈ اپنے باقی دو میچوں میں جیت حاصل کرتا ہے تو وہ سیمی فائنل میں پاکستان کے ساتھ جڑ جائے گا ۔

      اگر نیوزی لینڈ نمیبیا کو ہرادیتا ہے اور افغانستان سے ہار جاتا ہے ۔ وہیں ہندوستان اپنے دونوں میچ جیت لیتا ہے تو ہندوستان نیوزی لینڈ اور افغانستان کے بابر پوائنٹس ہوجائیں گے ۔

      ہندوستان کے پاس اسکاٹ لینڈ اور نمیبیا کے خلاف اپنے نیٹ رن ریٹ کو برھانے کا موقع ہوگا ۔ یہاں تک کہ نیوزی لینڈ کے خلاف افغانستان کی جیت کا ایک چھوٹ فرق بھی انہیں آخری چار میں جگہ بنانے کا ایک موقع دیدے گا ۔

      حالانکہ یہ حساب کتاب کافی مشکل ہوسکتا کیونکہ نیوزی لینڈ اور افغانستان دونوں کا فی الحال ہندوستان کے مقابلہ میں رن ریٹ بہتر ہے ، اس لئے ہندوستان کو امید ہوگی کہ بھلے ہی نیوزی لینڈ نمیبیا کو ہرا دے ، لیکن وہ کم فرق سے ایسا کر پائے ۔

      اسی طرح ہندوستانی کرکٹ ٹیم افغانستان کی حمایت کرے گی ، جب وہ کیوی کا سامنا کریں گے ۔ افغانوں کیلئے ایک بڑا جیت فرق گروپ میں دوسرے مقام پر رہنے کی ہندوستان کی امیدوں پر پانی پھیر سکتا ہے ۔

      نیز ہندوستان نے اسکاٹ لینڈ اور نمیبیا کو ساٹھ سے زیادہ رنوں سے ہرایا یا دونوں کھیلوں میں تیرہ اوورس کے اندر کل اسکور کا پیچھا کیا ۔ جس کے بعد اگر افغانستان نے نیوزی لینڈ کو نو رن سے کم اور کیوی ٹیم نے نمیبیا کو 84 رنوں سے بھی کم رنوں سے ہرادیا تو وراٹ کوہلی کی ٹیم کو سیمی فائنل میں جگہ مل سکتی ہے ۔

      ہندوستان کے گروپ میں آخری گیم کھیلنے کا فائدہ ہے ، جس کا مطلب ہے کہ جب وہ نمیبیا کے خلاف میدان میں اتریں گے تو انہیں پتہ چل جائے گا کہ سیمی فائنل میں پہنچنے کیلئے انہیں کرنے کی ضرورت ہے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: