உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    T20 World Cup 2021: جانئے میگا ٹورنامنٹ کے شیڈیول ، ٹیمس ، میزبان ، ٹائم ٹیبل اور مقام کے بارے میں

    (Pic Credit: ICC)

    (Pic Credit: ICC)

    ICC T20 World Cup 2021: ٹورنامنٹ کا سب سے دلچسپ میچ روایتی حریف ہندوستان اور پاکستان کے درمیان 24 اکتوبر کو میچ کھیلا جائے گا ۔ اس مرتبہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی میزبانی متحدہ عرب امارات اور عمان کریں گے ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      نئی دہلی : ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ 2021 کا آغاز اگلے ماہ سے ہونے والا ہے ۔ ٹورنامنٹ 17 اکتوبر کو شروع ہوگا اور 14 نومبر 2021 کو اختتام پذیر ہوگا ۔ دنیا بھر کے کرکٹ بورڈ اس میگا ایونٹ کیلئے اپنی اپنی ٹیموں کا اعلان کررہے ہیں ۔ ہندوستان اور پاکستان بھی اپنے اپنے اسکواڈ کا اعلان کرچکے ہیں ۔ یہ ٹورنامنٹ دو مراحل میں کھیلا جائے گا ۔ پہلے مرحلے کیلئے ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے اور دوسرے مرحلے کو سپر 12 کا نام دیا گیا ہے، جس میں 12 ٹیموں کو 6 ۔ 6 کے دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔

      ٹورنامنٹ کا سب سے دلچسپ میچ روایتی حریف ہندوستان اور پاکستان کے درمیان 24 اکتوبر کو میچ کھیلا جائے گا ۔ اس مرتبہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی میزبانی متحدہ عرب امارات اور عمان کریں گے ۔

      پہلا مرحلہ

      ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے کے لیے 8 ٹیموں کو دو گروپس میں شامل کیا گیا ہے ۔ گروپ اے میں سری لنکا، آئرلینڈ، نیدرلینڈز اور نیمیبیا کی ٹیمیں شامل ہیں۔ پہلے مرحلے کے گروپ بی میں بنگلہ دیش، اسکاٹ لینڈ، پاپوا نیو گنی اور میزبان عمان کی ٹیمیں شامل ہیں۔

      پہلے مرحلہ کی کونسی ٹیم کو سپر12 کے کس گروپ میں ملے گی جگہ

      ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے مرحلہ کے دونوں گروپس سے 2،2 ٹیمیں سپر 12 کے لیے کوالیفائی کریں گی ۔ گروپ اے کی فاتح اور گروپ بی رنر اپ ٹیم گروپ ون جبکہ گروپ اے کی رنر اپ اور گروپ بی کی فاتح ٹیم گروپ دو میں جگہ بنائیں گی ۔

      سپر 12 گروپس

      ہندوستان اور پاکستان سپر 12 کے گروپ دو میں شامل ہیں ، جس میں ان دونوں کے علاوہ نیوزی لینڈ، افغانستان اور پہلے مرحلہ سے کوالیفائی کرنے والی دو ٹیمیں شامل ہوں گی ۔ وہیں سپر 12 کے گروپ ایک میں انگلینڈ ، آسٹریلیا ، جنوبی افریقہ ، ویسٹ انڈیز اور پہلے مرحلے سے آنے والی دو ٹیمیں شامل ہوں گی ۔

      میچ کا شیڈیول

      راؤنڈ 1 کوالیفائر

      17 اکتوبر :  عمان بمقابلہ پاپوا نیو گنی ، مسقط (سہ پہر 3:30) ، بنگلہ دیش بمقابلہ اسکاٹ لینڈ ، مسقط (شام 7:30) ۔

      18 اکتوبر :  آئرلینڈ بمقابلہ نیدرلینڈز ، ابوظہبی (سہ پہر 3:30) ، سری لنکا بمقابلہ نامیبیا ، ابوظہبی (شام 7:30) ۔

      19 اکتوبر : اسکاٹ لینڈ بمقابلہ پاپوا نیو گنی ، مسقط (سہ پہر 3:30) ، عمان بمقابلہ بنگلہ دیش ، مسقط (شام 7:30) ۔

      20 اکتوبر : نامیبیا بمقابلہ نیدرلینڈ (سہ پہر 3:30) ، ابوظہبی ، سری لنکا بمقابلہ آئرلینڈ ، ابوظہبی (شام 7:30) ۔

      21 اکتوبر : بنگلہ دیش بمقابلہ پاپوا نیو گنی ، مسقط (سہ پہر 3:30) ، عمان بمقابلہ اسکاٹ لینڈ ، مسقط (شام 7:30) ۔

      22 اکتوبر : نامیبیا بمقابلہ آئرلینڈ (سہ پہر 3:30) ، شارجہ ، سری لنکا بمقابلہ نیدرلینڈ ، شارجہ (شام 7:30) ۔

      سپر 12 شیڈول:

      گروپ 1 شیڈول

      23 اکتوبر : آسٹریلیا بمقابلہ جنوبی افریقہ ، سہ پہر 3:30 ، ابو ظہبی۔

      23 اکتوبر : انگلینڈ بمقابلہ ویسٹ انڈیز ، شام 7:30 ، دبئی۔

      24 اکتوبر - A1 بمقابلہ B2 ، سہ پہر 3:30 ، شارجہ۔

      26 اکتوبر : جنوبی افریقہ بمقابلہ ویسٹ انڈیز ، شام 3:30 ، دبئی۔

      27 اکتوبر : انگلینڈ بمقابلہ B2 ، سہ پہر 3:30 ۔ ابوظہبی

      28 اکتوبر : آسٹریلیا بمقابلہ A1 ، شام 7:30 ، دبئی۔

      29 اکتوبر :  ویسٹ انڈیز بمقابلہ B2 ، سہ پہر 3:30 ، شارجہ۔

      30 اکتوبر : جنوبی افریقہ بمقابلہ A1 ، سہ پہر 3:30 ، شارجہ۔

      30 اکتوبر : انگلینڈ بمقابلہ آسٹریلیا ، شام 7:30 ، دبئی۔

      1 نومبر : انگلینڈ بمقابلہ A1 ، شام 7:30 ، شارجہ۔

      2 نومبر : جنوبی افریقہ بمقابلہ B2 ، سہ پہر 3:30 ، ابو ظہبی۔

      4 نومبر : آسٹریلیا بمقابلہ B2 ، سہ پہر 3:30 ، دبئی۔

      4 نومبر : ویسٹ انڈیز بمقابلہ A1 - شام 7:30 ، ابو ظہبی۔

      6 نومبر : آسٹریلیا بمقابلہ ویسٹ انڈیز ، سہ پہر 3:30 ، ابو ظہبی۔

      6 نومبر : انگلینڈ بمقابلہ جنوبی افریقہ ، شام 7:30 ، شارجہ۔

      گروپ 2 شیڈول

      24 اکتوبر : ہندوستان بمقابلہ پاکستان ، شام 7:30 ، دبئی۔

      25 اکتوبر : افغانستان بمقابلہ B1 ، شام 7:30 ، شارجہ۔

      26 اکتوبر : پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ ، شام 7:30 ، شارجہ۔

      27 اکتوبر : B1 بمقابلہ A2 ، شام 7:30 بجے۔ ابوظہبی ۔

      29 اکتوبر : افغانستان بمقابلہ پاکستان ، شام 7:30 ، دبئی۔

      31 اکتوبر : افغانستان بمقابلہ A2 ، سہ پہر 3:30 ، ابو ظہبی۔

      31 اکتوبر : ہندوستان بمقابلہ نیوزی لینڈ ، شام 7:30 ، دبئی۔

      2 نومبر : پاکستان بمقابلہ A2 ، شام 7:30 ، ابو ظہبی۔

      3 نومبر : نیوزی لینڈ بمقابلہ B1 ، سہ پہر 3:30 ، دبئی۔

      3 نومبر : ہندوستان بمقابلہ افغانستان ، شام 7:30 ، ابو ظہبی۔

      5 نومبر : نیوزی لینڈ بمقابلہ A2 ، سہ پہر 3:30 ، شارجہ۔

      5 نومبر : ہندوستان بمقابلہ B1 ، شام 7:30 ، دبئی۔

      7 نومبر : نیوزی لینڈ بمقابلہ افغانستان ، سہ پہر 3:30 ، ابو ظہبی۔

      7 نومبر : پاکستان بمقابلہ B1 ، شام 7:30 ، شارجہ۔

      8 نومبر : انڈیا بمقابلہ A2 ، شام 7:30 ، دبئی۔

      ناک آؤٹ مرحلے کا شیڈول:

      10 نومبر : سیمی فائنل 1- ابو ظہبی ۔

      نومبر 11 : سیمی فائنل 2- دبئی۔

      14 نومبر : فائنل - دبئی۔

      ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ 2021 کے وینیوز

      اس مرتبہ ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ یو اے ای اور عمان میں کھیلا جائے گا ۔ ٹورنامنٹ کے سبھی میچیز چار اسٹیڈیموں میں کھیلے جائیں گے ، جن میں دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم ، شیخ زائد اسٹیڈیم ابوظہبی ، شارجہ اسٹیڈیم اور عمان کرکٹ اکیڈمی گراونڈ شامل ہیں ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: