ٹیم انڈیا کے تیز گیند باز محمد سمیع نے ورلڈ کپ سے پہلے دکھائے تیور، طوفانی فنشر کو کیا کلین بولڈ، دیکھئے ویڈیو
محمد سمیع نے ورلڈ کپ سے پہلے دکھائے تیور، طوفانی فنشر کو کیا کلین بولڈ، دیکھئے ویڈیو ۔ تصویر ٹویٹر پیج ۔
T20 World Cup 2022 : ٹیم انڈیا ٹی 20 ورلڈ کپ میں اترنے سے پہلے وارم اپ میچ کھیلے گی۔ پہلا میچ پیر کو میزبان آسٹریلیا کے خلاف کھیلا جانا ہے۔ اس میچ سے پہلے پریکٹس سیشن کا ایک ویڈیو موضوع بحث بنا ہوا ہے۔
نئی دہلی : ہندوستانی کرکٹ ٹیم آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ سے پہلے ہی کافی سرخیاں بٹور چکی ہے۔ تجربہ کار تیز گیند باز جسپریت بمراہ چوٹ کے باعث ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے ہیں اور ان کی جگہ محمد سمیع کو منتخب کیا گیا۔ بی سی سی آئی کے اس فیصلہ سے پہلے تمام طرح کے نام سامنے آئے، لیکن بورڈ نے تجربہ کو ترجیح دی۔ ٹیم انڈیا آسٹریلیا کے خلاف پہلے وارم اپ میچ کی تیاری کر رہی ہے۔ اس میچ سے پہلے ایک ویڈیو سامنے پر آیا ہے ، جس کو دیکھ کر فینس کافی خوش ہیں ۔
ٹیم انڈیا ٹی 20 ورلڈ کپ میں اترنے سے پہلے وارم اپ میچ کھیلے گی۔ پہلا میچ پیر کو میزبان آسٹریلیا کے خلاف کھیلا جانا ہے۔ اس میچ سے پہلے پریکٹس سیشن کا ایک ویڈیو موضوع بحث بنا ہوا ہے۔ ۔۔۔۔۔۔ نام کے یوٹیوب چینل نے ٹیم انڈیا کے پریکٹس سیشن میں سمیع کی گیند بازی کا ویڈیو شیئر کیا ہے۔ یہاں ہندوستانی اسٹار جم کر پسینہ بہاتے نظر آرہے ہیں۔ ٹیم انڈیا کے فنشر دنیش کارتک، محمد سمیع کے سامنے بلے بازی کرتے نظر آ رہے ہیں ۔
کورونا کو شکست دے کر واپسی کر رہے محمد سمیع نے پریکٹس سیشن میں جم کر محنت کی۔ ٹیم کا یہ سیشن اتوار کو رکھا گیا تھا۔ یہاں انہوں نے دنیش کارتک کے سامنے گیند بازی کی۔ کچھ گیندوں پر کارتک نے شاٹ لگائے جب کہ ایک گیند ایسی تھی جسے وہ وکٹ کے پیچھے اسکوپ لگانا چاہتے تھے، مگر سمیع کی گیند سیدھی وکٹ پر لگی اور وہ کلین بولڈ ہو گئے ۔
ہندوستانی ٹیم ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ سے پہلے زخمی کھلاڑی کی وجہ سے پریشان ہے۔ بمراہ کے باہر ہونے کے بعد اسٹینڈ بائی میں رکھے گئے دیپک چاہر بھی ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے ۔ بی سی سی آئی نے شاردل ٹھاکر اور محمد سراج کو اسٹینڈ بائی گیند باز کے طور پر آسٹریلیا بھیجنے کا اعلان کیا تھا ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔