اپنا ضلع منتخب کریں۔

    T20 World Cup 2024: ہندوستان اور پاکستان کا میچ امریکہ میں ہوگا؟ وجہ ہے انتہائی خاص

    T20 World Cup 2024: ہندوستان اور پاکستان کا میچ امریکہ میں ہوگا؟ وجہ ہے انتہائی خاص (PIC: AP)

    T20 World Cup 2024: ہندوستان اور پاکستان کا میچ امریکہ میں ہوگا؟ وجہ ہے انتہائی خاص (PIC: AP)

    India vs Pakistan, T20 World Cup 2024: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی سائٹ انسپکشن ٹیم نے 2024 کے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے لئے آکلینڈ، فلوریڈا اور لاس اینجلس جیسے کچھ شہروں کا دورہ کیا۔ اگلے سال ٹی 20 ورلڈ کپ کا انعقاد امریکہ اور ویسٹ انڈیز کرکٹ کے ذریعہ مشترکہ طور پر کیا جائے گا ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • USA
    • Share this:
      نئی دہلی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی سائٹ انسپکشن ٹیم نے 2024 کے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے لئے آکلینڈ، فلوریڈا اور لاس اینجلس جیسے کچھ شہروں کا دورہ کیا۔ دراصل اگلے سال ٹی 20 ورلڈ کپ کا انعقاد امریکہ اور ویسٹ انڈیز کرکٹ کے ذریعہ مشترکہ طور پر کیا جائے گا ۔ امریکہ کرکٹ کے صدر اتل رائے نے یہ اطلاع دی۔ اس کے ساتھ یہ بھی بتایا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 میں ہندوستان اور پاکستان کے درمیان میچ ویسٹ انڈیز کی بجائے امریکہ میں ہو سکتا ہے۔

      آئی سی سی ٹورنامنٹ کا سب سے بڑا 'باکس آفس' میچ "ہندوستان بمقابلہ پاکستان" دونوں ٹیموں کے ناظرین کو دیکھتے ہوئے ویسٹ انڈیز میں نہیں بلکہ امریکہ میں ہونے کا امکان ہے۔ رائے نے پی ٹی آئی کو ایک انٹرویو میں کہا کہ "ویسٹ انڈیز کے خلاف فلوریڈا میں ہندوستان کے میچ کو جو ردعمل ملا، اس کو دیکھتے ہوئے اس کو امریکہ میں کرایا جائے گا۔" ہندوستان کے اس میچ کے سبھی ٹکٹ فروخت ہو گئے تھے ۔

      امریکہ میں 2024 کا عالمی ٹورنامنٹ اس طرح کا پہلا ٹورنامنٹ ہو گا، جبکہ کیریبیائی ممالک میں پہلے بھی 50 اوور (2007) اور ایک ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کا انعقاد کیا جاچکا ہے ۔ اتل رائے نے کہا کہ کرس ٹیٹلے کی سربراہی والی آئی سی سی ٹورنامنٹ کی ٹیم نے مئی میں دورہ کیا، جس میں انہوں نے مختلف شہروں میں بہت سے میدانوں کا دورہ کیا۔ وہ چند ہفتے پہلے (دسمبر) دوبارہ آئے اور سائٹس کا دورہ کیا ۔

      امریکہ میں زیادہ تر اسٹیڈیم بیس بال کے لئے بنائے گئے ہیں، جو سائز میں چھوٹے ہیں اور ان میں بیٹھنے کی گنجائش زیادہ ہے۔ تاہم اتل رائے نے ان تمام خدشات کو دور کرنے کیلئے ملک میں کرکٹ کے ماضی کے واقعات کا حوالہ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم لاس اینجلس کے گراؤنڈ پر نظر ڈالیں تو ہندوستان اے کی ٹیم آسٹریلیا کے خلاف پانچ میچ کھیلنے کیلئے یہاں آئی تھی۔ یہ ایک مناسب کرکٹ گراؤنڈ ہے، جس میں بڑی باؤنڈریز ہیں اور تماشائیوں کی گنجائش بھی بہت اچھی ہے۔

      یہ بھی پڑھئے: ون ڈے میں ان پانچ کھلاڑیوں نے بنائے ہیں سب سے تیز 1000 رنز، پاکستان کا یہ کھلاڑی ہے ٹاپ پر


      یہ بھی پڑھئے: شبھمن گل نے ڈبل سنچری بناکر رقم کی تاریخ، تیندولکر، سہواگ اور روہت کا ریکارڈ چکناچور



      اتل رائے نے ملک کے سب سے زیادہ آبادی والے شہر نیویارک میں بھی میچ کے انعقاد کے امکان کے بارے میں بات کی۔ نیز ایشیائی برصغیر کے ساتھ ٹائم زون کے فرق کو دیکھتے ہوئے میچ کی ممکنہ ٹائمنگ پر بھی اپنی رائے پیش کی ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: