ہوم » نیوز » اسپورٹس

ٹی 20 رینکنگ میں ہندوستانی کھلاڑی کو ملا بڑا فائدہ ، بمراہ ، سینی اور شاردل ٹھاکر کی لمبی چھلانگ

ٹیم رینکنگ میں ہندستانی ٹیم کو دو مقامات کا فائدہ ہوا ہے اور وہ 260 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر برقرار ہے جبکہ سری لنکا نے دو پوائنٹس گنوائے ہیں ۔

  • UNI
  • Last Updated: Jan 11, 2020 10:02 PM IST
  • Share this:
ٹی 20 رینکنگ میں ہندوستانی کھلاڑی کو ملا بڑا فائدہ ، بمراہ ، سینی اور شاردل ٹھاکر کی لمبی چھلانگ
ٹیم رینکنگ میں ہندستانی ٹیم کو دو مقامات کا فائدہ ہوا ہے اور وہ 260 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر برقرار ہے جبکہ سری لنکا نے دو پوائنٹس گنوائے ہیں ۔

ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی نے آئی سی سی کی ہفتہ کو جاری تازہ ٹوینٹی -20 رینکنگ میں ایک مقام کا سدھار کیا ہے ، جبکہ ٹیم کے سلامی بلے باز لوکیش راہل اپنے چھٹے نمبر پر برقرار ہیں ۔ ہندوستان اور سری لنکا کے درمیان تین میچوں کی سیریز کے اختتام کے بعد آئی سی سی نے اپنی ٹوئنٹی 20 رینکنگ جاری کی ہے ، جس میں سلامی بلے باز راہل اپنے چھٹے نمبر پر برقرار ہیں ، جبکہ کپتان وراٹ اور شیکھر دھون نے ایک ایک جگہ کا سدھار کیا ہے۔ ہندستان نے یہ سریز 2-0 سے جیتی ہے۔ گوہاٹی میں پہلا میچ منسوخ رہا تھا۔


ٹوینٹی 20 بیٹنگ رینکنگ میں سلامی بلے باز راہل چھٹی رینک کے ساتھ سرفہرست بلے باز ہیں، انہیں 26 پوائنٹس کا فائدہ ہوا ہے اور ان کے کل 760 ریٹنگ پوائنٹس ہیں ۔ ہندستانی کپتان وراٹ ایک جگہ کی بہتری کے ساتھ نویں درجہ بندی پر ہیں ، جبکہ دھون 15 ویں رینکنگ پر پہنچ گئے ہیں۔ دوسرے کھلاڑی منیش پانڈے چار مقام اٹھ کر 70 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔


پاکستان کے بابر اعظم ٹاپ بلے باز ہیں۔ پاکستانی ٹی ٹوئنٹی کپتان بابراعظم کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔ گیند بازوں کی فہرست میں پہلی دونوں پوزیشنوں پر افغانستان کے بالرز کاقبضہ ہے۔ راشد خان کی پہلی اور مجیب الرحمن کی دوسری پوزیشن ہے ، جبکہ پاکستان کے عماد وسیم چوتھے اور شاداب خان 8 ویں نمبر پرہیں۔ رینکنگ میں آسٹریلیا کے ایرون فنچ کی دوسری اور انگلینڈ کی ڈیوڈ میلان کی تیسری پوزیشن ہے ۔


ٹیم رینکنگ میں ہندستانی ٹیم کو دو مقامات کا فائدہ ہوا ہے اور وہ 260 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر برقرار ہے ۔ تصویر : پی ٹی آئی ۔
ٹیم رینکنگ میں ہندستانی ٹیم کو دو مقامات کا فائدہ ہوا ہے اور وہ 260 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر برقرار ہے ۔ تصویر : پی ٹی آئی ۔


سری لنکا کے خلاف پلیئر آف دی سریز رہے نوديپ سینی بڑی چھلانگ لگا کر 146 ویں سے 98 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں جبکہ شاردل ٹھاکر 92 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں ۔ شاردل نے سیریز میں پانچ وکٹ لئے تھے ۔ جسپريت بمراه آٹھ مقام کی چھلانگ لگا کر 39 ویں مقام پر پہنچ گئے ہیں ۔ گیند بازوں میں افغانستان کے راشد خان سب سے اوپر ہیں ۔ سری لنکا کے دھننجے ڈی سلوا 72 سیڑھیاں چڑھ کر 115 ویں پوزیشن پر آگئے ہیں جبکہ اسپنر سندیکن نے 39 ویں سے 29 ویں پوزیشن پر چھلانگ لگائی ہے ۔

ٹیم رینکنگ میں ہندستانی ٹیم کو دو مقامات کا فائدہ ہوا ہے اور وہ 260 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر برقرار ہے جبکہ سری لنکا نے دو پوائنٹس گنوائے ہیں ۔ آئی سی سی کی نئی رینکنگ کے مطابق ٹیم رینکنگ میں پاکستان پہلی اور آسٹریلیا دوسری پوزیشن پر ہیں ۔ ہندستانی ٹیم اب آسٹریلیا کے ساتھ تین میچوں کی ون ڈے سیریز میں اترے گی ، جس کے بعد وہ پانچ ٹوئنٹی 20 میچوں کے سیریز کے لئے نیوزی لینڈ کے دورے پر جائے گی۔
First published: Jan 11, 2020 10:02 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading