ICC T20I Rankings: سوریہ کمار کیلئے پھر خطرہ بن رہے ہیں محمد رضوان، ٹی ٹوینٹی ریکنگ میں لگائی لمبی چھلانگ
ICC T20I Rankings: سوریہ کمار کیلئے پھر خطرہ بن رہے ہیں محمد رضوان، ٹی ٹوینٹی ریکنگ میں لگائی لمبی چھلانگ۔ تصویر : اے ایف پی ۔
ICC T20I Rankings: پاکستانی بلے باز محمد رضوان ایک بار پھر ہندوستان ٹیم کے طوفانی بلے باز سوریہ کمار یادو کے لئے خطرے بنتے نظر آرہے ہیں۔ انہوں نے آئی سی سی کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین ٹی 20 بیٹنگ رینکنگ میں لمبی چھلانگ لگائی ہے۔
نئی دہلی : پاکستانی بلے باز محمد رضوان ایک بار پھر ہندوستان ٹیم کے طوفانی بلے باز سوریہ کمار یادو کے لئے خطرے بنتے نظر آرہے ہیں۔ انہوں نے آئی سی سی کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین ٹی 20 بیٹنگ رینکنگ میں لمبی چھلانگ لگائی ہے۔ دراصل نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹی 20 میچ میں ان کا بلا زبردست بولا تھا۔ اس میچ میں انہوں نے آتشی بلے بازی کرتے ہوئے ناٹ آوٹ 98 رنز بنائے تھے۔ انہیں اس شاندار اننگز کا صلہ ملا ہے۔ وہ 13 ریٹنگ پوائنٹس حاصل کرتے ہوئے 811 تک پہنچ گئے ہیں ۔
13 پوائنٹس حاصل کرنے کے باوجود محمد رضوان ٹی ٹوینٹی بیٹنگ رینکنگ میں دوسری پوزیشن پر ہیں۔ اور سوریہ کمار یادو 906 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پر ہیں۔ دونوں کے درمیان اب بھی 95 ریٹنگ پوائنٹس کا فرق ہے۔ آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین ٹی ٹوینٹی بیٹنگ رینکنگ میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم تیسرے نمبر پر ہیں۔ ان کے 756 ریٹنگ پوائنٹس ہیں۔ وہیں تازہ ترین ٹی ٹوینٹی بیٹنگ رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے 28 سالہ بلے باز مارک چیپ مین کو سب سے زیادہ فائدہ ہوا ہے۔ انہوں نے گزشتہ میچ میں طوفانی بلے بازی کرتے ہوئے سنچری بنائی تھی۔
یہی وجہ ہے کہ انہیں تازہ ترین درجہ بندی میں 45 مقام کا فائدہ ہوا ہے۔ وہ اس کے ساتھ 35ویں نمبر پر آگئے ہیں جو ان کے کیریئر کی بہترین رینکنگ ہے۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔