ICC Test Rankings: ٹیم انڈیا نے چند گھنٹوں میں گنوایا نمبر ون کا تاج، آئی سی سی کی چوک، آسٹریلیا خوش

ICC Test Rankings: ٹیم انڈیا نے چند گھنٹوں میں گنوایا نمبر ون کا تاج، آئی سی سی کی چوک، آسٹریلیا خوش  (Twitter/BCCI)

ICC Test Rankings: ٹیم انڈیا نے چند گھنٹوں میں گنوایا نمبر ون کا تاج، آئی سی سی کی چوک، آسٹریلیا خوش (Twitter/BCCI)

ICC Test Rankings: ہندوستانی ٹیم نے تینوں فارمیٹس میں نمبر 1 کی پوزیشن حاصل کرلی تھی۔ لیکن چند گھنٹوں کے بعد ہی ٹیسٹ رینکنگ میں ٹیم پھر دوسرے نمبر پر آگئی۔ یہ آئی سی سی کی کوتاہی کی وجہ سے ہوا۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Delhi | New Delhi
  • Share this:
    نئی دہلی : ٹیم انڈیا بدھ کی دوپہر ٹیسٹ کی نمبر 1 ٹیم بن گئی تھی۔ اس کے 115 ریٹنگ پوائنٹس ہوگئے تھے۔ روہت شرما کی کپتانی میں ہندوستان نے ناگپور میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں آسٹریلیا کو اننگز سے شکست دی۔ اس طرح سے ہندوستانی ٹیم نے تینوں فارمیٹس میں نمبر 1 کی پوزیشن حاصل کرلی تھی۔ لیکن چند گھنٹوں کے بعد ہی ٹیم پھر دوسرے نمبر پر آگئی۔ یہ آئی سی سی کی کوتاہی کی وجہ سے ہوا۔ ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 17 فروری سے دہلی میں کھیلا جائے گا۔ ہندوستانی ٹیم ون ڈے اور ٹی ٹوینٹی رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن پر قابض ہے۔

    ٹیم انڈیا کی بات کریں تو اب ٹی 20 ٹیم کی کپتانی ہاردک پانڈیا کے پاس ہے جبکہ ون ڈے اور ٹیسٹ ٹیم کی کمان روہت شرما کے پاس ہے۔ آئی سی سی نے بدھ کو رینکنگ جاری کی۔ آسٹریلیا کی ٹیم 111 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ پہلے سے دوسرے نمبر پر آگئی تھی۔ لیکن آئی سی سی نے دیر شام کو پھر اس کو تبدیل کر دیا۔ اس کے مطابق آسٹریلیا کی ٹیم 126 پوائنٹس کے ساتھ پہلے جبکہ ٹیم انڈیا 115 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر پہنچ گئی ہے۔ ماضی میں بھی آئی سی سی نے ایسی ہی غلطی کی تھی۔ انگلینڈ 107 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے، جنوبی افریقہ 102 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے جبکہ نیوزی لینڈ 99 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔

    آئی سی سی رینکنگ میں دیگر ٹیموں کی بات کریں تو پاکستان 88 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے، سری لنکا 88 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں، ویسٹ انڈیز 78 پوائنٹس کے ساتھ آٹھویں، بنگلہ دیش 46 پوائنٹس کے ساتھ نویں اور زمبابوے 27 پوائنٹس کے ساتھ 10 ویں نمبر پر ہے۔

    ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلی جا رہی ٹیسٹ سیریز بھی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے۔ پوائنٹس ٹیبل میں آسٹریلیا پہلے جبکہ ہندوستانی ٹیم دوسرے نمبر پر ہے۔ ہندوستان ایک ہی وقت میں تینوں فارمیٹس میں ٹاپ پر پہنچنے والی ایشیا کی پہلی ٹیم بن گئی، لیکن یہ اب کا ریکارڈ میں نہیں جوڑا جائے گا۔ اس سے پہلے صرف آسٹریلیا کی ٹیم ہی ایسا کر سکی ہے۔

    یہ بھی پڑھئے: آسٹریلیا کیلئے برا خواب ہے دہلی کا اسٹیڈیم! کیا ہندوستان کی 'وجے رتھ 'پر لگ پائے گی بریک!


    یہ بھی پڑھئے: 100ویں ٹیسٹ سے پہلے چتیشور پجارا کی پی ایم مودی سے خاص ملاقات، وزیراعظم نے دیں نیک خواہشات



    وہیں اگر ہندوستانی ٹیم آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے 4 میں سے 3 میچ جیت لیتی ہے تو وہ براہ راست ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کے لئے کوالیفائی کر لے گی۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: