உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ہندوستان کو آئی سی سی نے دی تین بڑے ٹورنامنٹس کی ذمہ داری، پاکستان میں ہوگی چیمپئنز ٹرافی

    ہندوستان کو آئی سی سی نے دی تین بڑے ٹورنامنٹس کی ذمہ دار، پاکستان میں ہوگی چیمپئنز ٹرافی (AFP)

    ہندوستان کو آئی سی سی نے دی تین بڑے ٹورنامنٹس کی ذمہ دار، پاکستان میں ہوگی چیمپئنز ٹرافی (AFP)

    ICC Tournaments : آئی سی سی نے 2024 سے 2031 کے درمیان ہونے والے آٹھ بڑے ایونٹس کے میزبانوں کا اعلان کردیا ہے ۔ ہندوستان کو تین بڑے ایوینٹس کی ذمہ داری دی گئی ہے ۔ ہندوستان میں 2026 کا ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ ، 2029 کی چیمپئنز ٹرافی اور 2031 کا ون ڈے ورلڈ کپ ہوگا ۔

    • Share this:
      دبئی : آئی سی سی نے 2024 سے 2031 کے درمیان ہونے والے آٹھ بڑے ایونٹس کے میزبانوں کا اعلان کردیا ہے ۔ ہندوستان کو تین بڑے ایوینٹس کی ذمہ داری دی گئی ہے ۔ ہندوستان میں 2026 کا ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ ، 2029 کی چیمپئنز ٹرافی اور 2031 کا ون ڈے ورلڈ کپ ہوگا ۔ خیال رہے کہ 2023 کا ون ڈے ورلڈ کپ بھی ہندوستان میں ہی ہونا ہے ۔ پاکستان کو طویل عرصہ کے بعد آئی سی سی ٹورنامنٹ کی میزبانی ملی ہے ۔ وہاں 2025 میں چیمپئنز ٹرافی ہوگی ۔

      آئی سی سی نے منگل کو ٹورنامنٹس کے وینیو کا اعلان کیا ۔ 2024 میں ہونے والا ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ ویسٹ انڈیز اور امریکہ میں ہوگا ۔ 2028 لاس اینجلس اولمپک کو دیکھتے ہوئے امریکہ کو ذمہ داری دی گئی ہے ۔ کرکٹ 2028 اولمپک میں شامل ہوسکتا ہے ۔ 2025 میں چیمپئنز ٹرافی کا انعقاد پاکستان میں جبکہ 2026 میں ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کا انعقاد ہندوستان اور سری لنکا دونوں جگہوں پر ہوگا ۔

      آئی سی سی نے 2027 میں ہونے والے ون ڈ ورلڈ کپ کی ذمہ داری زمبابوے ، نمیبیا اور ساوتھ افریقہ کو دی ہے ۔ 2028 میں کھیلا جانے والا ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ نیوزی اور آسٹریلیا میں ہوگا۔ پچھلے دنوں یو اے ای میں ہوئے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کا خطاب آسٹریلیا نے جیتا ہے ۔ 2029 میں ایک مرتبہ پھر آئی سی سی ایوینٹ ہندوستان لوٹے گا ۔ اس مرتبہ چیمپئنز ٹرافی ہندوستانی میں ہوگی ۔

      آئی سی سی ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کا انعقاد ہر دوسال پر کر گا ۔ 2023 میں ہونے والا ٹی ٹورینٹی ورلڈ کپ انگلینڈ ، آئیر لینڈ اور اسکاٹ لینڈ میں کھیلا جائے گا ۔ وہیں 2031 میں ون ڈے ورلڈ کپ کا انعقاد بھی ہندوستان میں ہی ہوگا ۔ 8 ٹورنامنٹس کل 12 ممالک میں کرائے جائیں گے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: