ورلڈ کپ میچ سے پہلے ہندوستان اور پاکستان کی کپتان نے مل کر کیا بھانگڑا، دلچسپ ویڈیو آیا سامنے

ورلڈ کپ میچ سے پہلے ہندوستان اور پاکستان کی کپتان نے مل کر کیا بھانگڑا، دلچسپ ویڈیو آیا سامنے ۔ Design photo

ورلڈ کپ میچ سے پہلے ہندوستان اور پاکستان کی کپتان نے مل کر کیا بھانگڑا، دلچسپ ویڈیو آیا سامنے ۔ Design photo

ICC Women T20 World Cup : ٹیم انڈیا آئی سی سی خواتین ٹی 20 ورلڈ کپ کا آغاز پاکستان کے خلاف میچ سے کرنے جا رہی ہے۔ اس میچ سے پہلے ہندوستانی ٹیم کی کپتان ہرمن پریت کور اور پاکستانی کپتان بسمہ معروف کا ایک ویڈیو منظر عام پر آیا ہے۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Delhi | New Delhi
  • Share this:
    نئی دہلی : ہندوستان اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان صرف آئی سی سی کے پلیٹ فارم پر ہی میچ کھیلے جاتے ہیں۔ یہ دونوں ٹیمیں باہمی سیریز میں ایک دوسرے کے خلاف نہیں کھیلتی ہیں ۔ ٹیم انڈیا آئی سی سی خواتین ٹی 20 ورلڈ کپ کا آغاز پاکستان کے خلاف میچ سے کرنے جا رہی ہے۔ اس میچ سے پہلے ہندوستانی ٹیم کی کپتان ہرمن پریت کور اور پاکستانی کپتان بسمہ معروف کا ایک ویڈیو منظر عام پر آیا ہے۔ اس ویڈیو میں دونوں میچ کی ٹینشن بھول کر مستی کرتے نظر آ رہی ہیں۔


    ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جب بھی کوئی میچ ہوتا ہے تو شائقین کی نظریں مرکوز ہوجاتی ہیں ۔ ایسا ہی کچھ 12 فروری کی شام آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ہونے جا رہا ہے۔ اتوار کو ہونے والے اس میچ کو سپر سنڈے میچ کہا جا رہا ہے۔

    ہندوستان اور پاکستان کی ٹیمیں اس میچ سے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کی مہم کا آغاز کرنے جا رہی ہیں۔ 10 ٹیموں کے اس ٹورنامنٹ میں دونوں ٹیموں کو گروپ بی میں رکھا گیا ہے۔ گروپ میں ہندوستان اور پاکستان کے علاوہ آئرلینڈ، انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں شامل ہیں۔

    یہ بھی پڑھئے: روہت شرما سنچری بناکر بھی بابر اعظم سے پیچھے، کوہلی کا تو خواب ہی نہیں ہوا پورا


    یہ بھی پڑھئے: پاکستانی کرکٹر کو ہندوستانی بھابھی نے لگائی مہندی، تصاویر نے انٹرنیٹ پر مچایا تہلکہ


    ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے اس ہائی وولٹیج میچ سے پہلے ہندوستانی کپتان ہرمن پریت کور اور پاکستانی کپتان بسمہ معروف کا ویڈیو منظر عام پر آیا ہے۔ میچ کو نشر کرنے والے چینل کے آفیشل ٹوئٹر پیج پر اس کو جاری کیا گیا ہے۔

    ویڈیو میں ہرمن پریت کور اور بسمہ معروف دونوں بھانگڑے کے کچھ سگنیچر اسٹیپ کرتی نظر آ رہی ہیں۔ دونوں میچ کو لے کر کافی پرجوش نظر آ رہی ہیں۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: