INDW vs PAKW : ایک چوکے سے جمائمہ نے کئے دو شکار، پاکستان کا ہوا کام تمام، ورلڈ کپ ریکارڈ بک میں لکھوایا نام
ایک چوکے سے جمائمہ نے کئے دو شکار، پاکستان کا ہوا کام تمام، ورلڈ کپ ریکارڈ بک میں لکھوایا نام ۔ تصویر : AFP
ICC Women T20 World Cup 2023 : ٹیم انڈیا کی نوجوان بلے باز جمائمہ نے اچھی بلے بازی کرتے ہوئے نہ صرف ہندوستان کو مشکل حالات سے باہر نکالا، بلکہ ٹیم کو جیت دلانے کے بعد ہی واپس لوٹیں۔
نئی دہلی : آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں ہندوستانی کرکٹ ٹیم نے پاکستان کے خلاف شاندار جیت درج کی۔ ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے پاکستانی ٹیم نے کپتان بسمہ معروف کی نصف سنچری کی بدولت 4 وکٹوں کے نقصان پر 149 رنز بنائے۔ ہندوستانی ٹیم ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے ایک کے بعد ایک 3 وکٹیں گنوا چکی تھیں، لیکن تجربہ کار جمائمہ روڈریگس نے میچ وننگ اننگز کھیلی اور ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا ۔ آخری شاٹ ایسا تھا کہ اس کھلاڑی کا نام ورلڈ کپ کے ریکارڈ بک میں درج ہو گیا۔
آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں ہندوستانی ٹیم نے شاندار جیت حاصل کی۔ ٹیم انڈیا کی نوجوان بلے باز جمائمہ نے اچھی بلے بازی کرتے ہوئے نہ صرف ہندوستان کو مشکل حالات سے باہر نکالا، بلکہ ٹیم کو جیت دلانے کے بعد ہی واپس لوٹیں۔ تیسرے نمبر پر بلے بازی کیلئے اتری جمائمہ روڈریگس نے ایک اینڈ کو پکڑا اور میچ کو چوکے کے ساتھ ختم کیا۔ ایک موقع پر پاکستانی ٹیم میچ میں واپسی کرتی نظر آ رہی تھی، لیکن رچا کے ساتھ مل کر انہوں نے تیز رفتاری سے رنز بناکر میچ کو ان کی پہنچ سے دور کر دیا۔ ہندوستانی ٹیم تجربہ کار سلامی بلے باز اسمرتی مندھانا کے بغیر پاکستان کے خلاف کھیلنے کیلئے میدان میں اتری تھی۔ یستیکا بھاٹیا ٹیم کو وہ آغاز فراہم نہیں کراسکیں ، جس کی توقع تھی۔ ہندوستان نے غلط وقت پر شیفالی ورما کی وکٹ گنوادی اور پھر کپتان ہرمن پریت کور آؤٹ ہوگئیں۔
یہاں سے جمائمہ نے ذمہ داری سنبھالی اور پہلے اسکور کو قریب پہنچایا اور پھر تابڑتوڑ شاٹس کھیل کرکے میچ کو ختم کردیا۔ جمائمہ 49 رنز پر کھیل رہی تھیں جب ہندوستان کو جیت کیلئے 1 رن درکار تھا۔ انہوں نے شاندار چوکے کے ساتھ اپنی نصف سنچری مکمل کی اور ہندوستان کو فتح بھی دلائی۔
آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2023 میں جب بھی ہندوستان کی جانب سے بنائی گئی پہلی نصف سنچری کو یاد کیا جائے گا تو جمائمہ کا نام ریکارڈ بک میں درج نظر آئے گا۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔