T20 World Cup: ہندوستان کی دوسری جیت، ویسٹ انڈیز کو ہرایا، سیمی فائنل کی جانب بڑھایا قدم

T20 World Cup: ہندوستان کی دوسری جیت، ویسٹ انڈیز کو ہرایا، سیمی فائنل کی جانب بڑھایا قدم (AP)

T20 World Cup: ہندوستان کی دوسری جیت، ویسٹ انڈیز کو ہرایا، سیمی فائنل کی جانب بڑھایا قدم (AP)

ICC Women's T20 World Cup: ہرمن پریت کور کی قیادت میں ہندوستانی خواتین ٹیم کا ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے۔ ٹورنامنٹ کے اپنے دوسرے میچ میں ہندوستانی ٹیم نے ویسٹ انڈیز کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Delhi | New Delhi
  • Share this:
    نئی دہلی : ہرمن پریت کور کی قیادت میں ہندوستانی خواتین ٹیم کا ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے۔ ٹورنامنٹ کے اپنے دوسرے میچ میں ہندوستانی ٹیم نے ویسٹ انڈیز کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔ یہ ٹیم کی مسلسل دوسری جیت ہے۔ اس سے پہلے ہندوستان نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ میچ میں پہلے کھیلتے ہوئے ویسٹ انڈیز نے 6 وکٹوں پر 118 رنز بنائے۔ آف اسپنر دیپتی شرما نے عمدہ گیند بازی کی اور 4 اوورز میں 15 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں ہندوستانی ٹیم نے ہدف 18.1 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ ہرمن پریت کور نے 33 اور ریچا گھوش نے ناٹ آؤٹ 44 رنز بنائے۔

    ہدف کے تعاقب میں ہندوستانی ٹیم نے تیز شروعات کی ۔ 3.2 اوورز کے بعد اسکور بغیر کسی وکٹ کے 32 رنز تھا۔ اس کے بعد ٹیم لڑکھڑا گئی اور اسکور 3 وکٹوں پر 43 ہو گیا۔ شیفالی ورما 23 گیندوں پر 28، اسمرتی مندھانا نے 7 گیندوں پر 10 اور جمائمہ روڈریگز 5 گیندوں پر صرف ایک رن بنا سکیں۔ اس کے بعد ہرمن پریت کور اور ریچا گھوش نے 72 رنز کی شراکت داری قائم کر کے ٹیم کی جیت کو یقینی بنایا۔

    ہرمن پریت 42 گیندوں پر 33 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئیں۔ انہوں نے 3 چوکے لگائے۔ جب وہ آؤٹ ہوئیں تو ٹیم کو جیت کیلئے صرف 4 رنز بنانے تھے۔ ریچا 32 گیندوں میں 44 رنز اور دیویکا ویدیا نے 1 گیند میں 0 رن بنانے کے بعد آؤٹ نہیں ہوئیں۔ ریچا نے اننگز میں 5 چوکے لگائے۔ ٹورنامنٹ کی 10 ٹیموں کو 2 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ہر گروپ سے 2 ٹیمیں سیمی فائنل میں جائیں گی۔ ہندوستان نے اپنے پہلے 2 میچ جیت کر ناک آؤٹ کے لئے اپنا دعویٰ مضبوط کر لیا ہے۔

    اس سے پہلے دیپتی شرما کی شاندار گیند بازی سے ہندوستان نے ویسٹ انڈیز کو 118 رنز پر روک دیا۔ اسٹیفنی ٹیلر (42 رنز) اور شیمین کیمبل (30 رنز) نے دوسری وکٹ کیلئے 73 رنز کی شراکت داری کرکے ویسٹ انڈیز کو میچ میں مضبوط پوزیشن میں پہنچا دیا تھا، لیکن دیپتی نے ایک ہی اوور میں دونوں کو پویلین بھیج کر ہندوستان کی واپسی کرادی۔ انہوں نے 4 اوورز میں 15 رنز دے کر 3 کامیابیاں حاصل کیں۔ ہندوستان کی جانب سے رینوکا سنگھ (22 رنز) اور پوجا وستراکر (21 رنز) نے بھی ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

    یہ بھی پڑھئے: گجرات: ہندوعلاقے میں مسلمان شخص کودکان فروخت کرنےکی مخالفت، درخواست گزاروں پر جرمانہ عائد


    یہ بھی پڑھئے: سمندرکی سطح میں اضافہ ہندوستان ودیگرممالک کیلئےبڑاخطرہ، عالمی تنظیم برائےموسمیات کاانتباه



    ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر بلے بازی کا فیصلہ کیا لیکن دوسرے اوور کی پہلی ہی گیند پر پوجا وستراکر نے ریچا گھوش کے ہاتھوں کیچ کراکر کپتان ہیلی میتھیوز کی 2 رنز کی اننگز کو ختم کردیا ۔ اس کامیابی کے بعد ہندوستانی گیند بازوں نے ویسٹ انڈیز کو آزادی سے کھیلنے کا موقع نہیں دیا۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: