ہندوستانی خاتون ٹیم نے رقم کی تاریخ، انگلینڈ کو ہراکر جیتا پہلا انڈر 19 ٹی 20 ورلڈ کپ خطاب
ہندوستانی خاتون ٹیم نے رقم کی تاریخ، انگلینڈ کو ہراکر جیتا پہلا انڈر 19 ٹی 20 ورلڈ کپ خطاب ۔ تصویر: ICC Twitter page
ICC Womens Under 19 T20 World Cup : فائنل میں خطرناک گیند بازی کے دم پر ٹیم انڈیا نے انگلینڈ کی ٹیم کو صرف 68 رنز پر ڈھیر کر دیا۔ اس کے بعد 14ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر یہ چھوٹا اسکور حاصل کر کے ورلڈ کپ خطاب پر قبضہ کر لیا۔
نئی دہلی : ہندوستانی خواتین کی انڈر 19 ٹیم نے جنوبی افریقہ میں کھیلے جا رہے ورلڈ کپ کا خطاب جیت کر تاریخ رقم کردی ہے۔ فائنل میں خطرناک گیند بازی کے دم پر ٹیم انڈیا نے انگلینڈ کی ٹیم کو صرف 68 رنز پر ڈھیر کر دیا۔ اس کے بعد 14ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر یہ چھوٹا اسکور حاصل کر کے ورلڈ کپ خطاب پر قبضہ کر لیا۔
ٹاس ہارنے کے بعد انگلینڈ کی ٹیم پپہلے بلے بازی کرنے کیلئے میدان پر اتری ۔ کپتان شیفالی ورما کی حکمت عملی کے مطابق ہندوستانی گیند بازوں نے شاندار گیند بازی کی اور انگلش ٹیم کو صرف 68 رنز پر ڈھیر کر دیا۔ ہندوستانی ٹیم نے آئی سی سی کے زیر اہتمام منعقدہ پہلے آئی سی سی انڈر 19 خواتین ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں انگلینڈ کے خلاف یک طرفہ فتح درج کی۔ شیفالی ورما کی ہندوستانی ٹیم نے دھماکہ دار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹرافی جیتنے کے ساتھ ہی تاریخ کے اوراق میں بھی اپنا نام درج کرالیا۔ پہلا ورلڈ کپ خطاب جیتنے کا کارنامہ اب اس ٹیم کے نام ہے ۔
شیفالی ورما نے کی دھونی کی برابری
بتادیں کہ سال 2007 میں ہندوستانی ٹیم نے آئی سی سی مینز ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کا پہلا ایڈیشن جیتا تھا۔ اس وقت ٹیم کی کپتانی مہندر سنگھ دھونی کے ہاتھوں میں تھی اور نوجوان ٹیم کے ساتھ انہوں نے جنوبی افریقہ میں فائنل میں پاکستان کو شکست دی تھی ۔
شفالی ورما نے بھی جنوبی افریقہ میں پہلا آئی سی سی انڈر 19 ویمنز ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کا خطاب جیت کر سابق کپتان کی برابری کر دی۔ ہندوستان نے یہاں فائنل میں انگلینڈ کی ٹیم کو شکست دی۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔